خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 411 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 411

طرف بھیج دیا گیا ہے۔غرض اس انجمن کے سیکرٹری کو تبلیغ ہو رہی تھی۔اس کے متعلق کل اطلاع آئی ہے کہ وہ مسلمان ہوگیا۔اور اس شخص نے لکھا ہے کہ عنقریب دوسو اور آدمی مسلمان ہونگے۔اسی طرح خدا کے فضل سے کچھ بعید نہیں کہ وہ جو پچیس لاکھ کے پچیس لاکھ جو عیسائی ہو گئے تھے۔جلد تر مسلمان ہو جائیں جس وقت حضرت مسیح موعود کی یہ پیشگوئیاں شائع ہورہی تھیں۔ان پر سب احمدی ایمان رکھتے تھے کہ یہ ضرور پوری ہوں گی۔کیونکہ خدا کی باتیں ہیں۔مگر ایسے بہت تھوڑے ہونگے۔جن کا یہ خیال ہوگا کہ ہم ان باتوں کو اپنی زندگی میں اپنی آنکھوں سے پورا ہوتا دیکھیں گے۔بلکہ اکثر خیال کرتے ہوں گے کہ ہماری اولاد یا ہماری اولاد کی اولاد دیکھے گی، لیکن ہم خدا کے فضل سے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ خدا کی باتیں پوری ہو رہی ہیں۔خُدا کے مامور نے جو کہا تھا۔اک بڑی مدت سے دیں کو کفر تھا کھاتا رہا اب لقد سمجھو کہ آتے گھر کو کھانے کے دن اور ہم نے دیکھ لیا کہ خدا کی باتیں اس طرح پوری ہوتی ہیں۔لوگ حیران تھے کہ یہ کس طرح ہوگا کہ پھر اب یقیں سمجھو کہ آتے گھر کو کھانے کے دن پس ہم شہادت دیتے ہیں کہ ہم نے جو گنا اور جو پڑھا تھا۔اسی کے مطابق ہو رہا ہے۔اور حضرت مرزا صاحب خدا کے مسیح موعود اور مامور ہیں۔کیونکہ آپ نے اس وقت جس وقت اسلام کو کفر کا رہا تھا۔صاف کہا تھا کہ وہ وقت آگیا ہے کہ اسلام کفر کو کھا جائے۔اب حالت بدل گئی ہے اور عالم عیسائیت احمدیت سے کانپ رہا ہے۔اور ہم امید کرتے ہیں کہ اللہ چاہے تو دنیا کا نقشہ ہی بدل جائے گا۔یہ خدا کا احسان ہے۔میں اپنے احباب کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ایک پاک تبدیلی اپنے اندر پیدا کریں۔تمہارے پاس دُور دُور سے لوگ آئیں گے تم اپنے گھروں کو ان کے لیے صاف کردو کیونکہ جب وہ آئیں گے تو تمہارا منہ دیکھیں گے۔تمہیں اپنے دلوں کو وسیع کرنا چاہیئے۔اگر وہ آئے اور انہوں نے دیکھا کہ تم چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑتے ہو۔جھگڑتے ہو۔اور تمہاری آپس کی نفرت دیکھ کر وہ یہی کہیں گے کہ دور کے ڈھول سہانے۔پس اپنی اصلاح کرو۔اپنے اندر محبت پیدا کرو۔محبت بڑی چیز ہے وہ تمام روگوں کو اُٹھا دیتی ہے اور دشمن کے دل کو کھینچتی ہے۔