خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 370 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 370

(69 لندن میں بیت الذكر اللہ کے فقیروں کا بادشاہوں پر فتح پانے کا عزم فرموده ۹ جنوری ته ) ( حضور نے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- اللہ کے فضل اور کرم سے اور اس کی دی ہوئی توفیق سے ہمارا ارادہ ہے اور جیسا کہ دوستوں کو معلوم ہے کہ خاص لنڈن میں یا لنڈن کے پاس ایک مسجد تیار کریں ۔ اس کے متعلق آج سے تین دن پہلے سے مغرب کے بعد میں نے قادیان میں تحریک کی۔ پھر پرسوں دن میں تمام دوستوں کو باقاعدہ جمع کر کے تحریک کی ۔ چونکہ جمعہ کے روز اطراف و الواح سے احمدی دوست جمعہ میں شمولیت کے لیے آتے ہیں ۔ اس لیے جمعہ ہیں، میں ان کی اطلاع کے لیے اور میزان کی بھی اطلاع کے لیے جنہوں نے پہلے نہ سنا ہو ا تنا ہو تو پوری قیت کی بھی اطلاع لیے نے پہلے نہ سنا ہویا سنا ہو تو پوری وایت نہ ہوئی ہو یا پوری واقفیت تو ہوئی ہو۔ مگر توجہ نہ کی ہو یا توجہ تو کی ہو مگر مناسب توجہ نہ کی ہو جس قدر کہ اس کام کے لیے ضروری ہے ۔ ان سب کے لیے آج میں خطبہ جمعہ میں بھی اسی امر کے متعلق توجہ دلاتا ہوں ۔ یہ باتیں میں پہلے بتا چکا ہوں کہ ولایت میں احمدیہ مسجد کا بنا ضروری ہے اور کیوں ضروری ہے؟ آپ کو معلوم ہے کہ وہاں ہم ہزاروں روپیہ خرچ کر رہے ہیں ۔ اس وقت تک کہ وہاں مشن قائم ہوتے چھ سال ہو چکے ہیں۔ اندازا پچاس ہزار روپیہ ہمارا خرچ ہو چکا ہے اور ہر سال سات آٹھ ہزار روپیہ خرچ ہوتا ہے۔ اتنے بڑے خرچ کے بعد جب مفاد کا وقت ہو۔ تو خاص کو شش کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اگر اس وقت اس کام سے ہاتھ اٹھا لیا جائے یا اس خرچ ہو چکنے کے بعد جس ضرورت کو پورا کرنے کی وہاں حاجت ہو۔ اس کو پورا نہ کیا جائے ۔ تو اس کی مثال ایسی ہی ہو گی کہ کوئی شخص ایک مکان بنانے کی تجویز کر ہے۔ پہلے بنیادیں کھو دے اور ان کو عمدہ طور پر بھر دے۔ اور فرش بھی