خطبات محمود (جلد 6) — Page 352
۳۵۲ جب دوسرے خطبہ کے لیے حضور کھڑے ہوتے تو فرمایا کہ جلسہ سالانہ کے متعلق بعض امور کے تصفیہ کے لیے لو کل انجمن کا اجلاس جمعہ کے بعد ہو گا ۔ انجمن والوں کو اب تک شکایت چلی جاتی ہے۔ کہ لوگ اس میں زیادہ حصہ نہیں لیتے ۔ انہوں نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ میں خطبہ جمعہ میں سفارش کر دوں لیتے۔ انہوں نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ کہ آپ لوگ بعد جمعہ بیٹھیں اور جو تحریکات ہونگی ۔ ان کوئنیں ، اور ان کے متعلق مشورہ وغیرہ دیں۔ یا د رکھنا چاہیے کہ جیسا کہ مرکزی جماعت فیوض زیادہ حاصل کرتی ہے ۔ اسی طرح مرکزی جماعت پر قیود بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ وہ قیود سے آزاد نہیں ہو سکتی ۔ وہ مجھ سے سفارش چاہتے ہیں۔ مگر میں اس کو سفارش نہیں کر سکتا ۔ یہ آپ لوگوں کا فرض ہے۔ پس میں آپ کو آپ کا فرض یاد دلاتا ہوں۔ اور کہتا ہوں کہ ہمارا جلسہ شعائر اللہ میں داخل ہے۔ اور اس کے لیے جتنے کام ہوں ۔ ان میں بڑھ بڑھ کر حصہ لینا دین کی خدمت ہے ۔ الفضل مدار دسمبر ته ) (