خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 318 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 318

۳۱۸ شخص ہے جسے امین تو کہ سکتے ہیں، لیکن اُمت کا سپاہی اور جبری نہیں کہ سکتے ۔ جیسے کہ خالدبن ولید کو کہ سکتے ہیں۔ مگر ابو عبیدہ سے جو کام ہوا۔ وہ خالد سے نہیں ہوا ۔ اس لیے نہیں کر وہ اہل تھے یا اپنے آپ کو اس کام کا اہل جانتے تھے، بلکہ اس لیے کہ انہوں نے اس کام کو خدا کے لیے اپنے ذمہ لیا تھا۔ اور خدا کے مقرر کردہ انتظام کے ماتحت لیا تھا۔ اس لیے خدا نے ان کی مدد کی۔ اور ان کے ذریعہ نہایت ر نهایت عظیم الشان فتوحات حاصل ہوئیں ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جو خدا کے لیے اٹھتا ہے ۔ خدا اس کی مدد فرماتا ہے ۔ تو ایک موقع پر دنیاوی حکومتوں میں ڈپٹی ۔ نائب تحصیلدار تحصیلدار - کلرک کو اجازت ہے کہ وہ استعفیٰ دیدیں مگر دین کے انتظام میں عذر کا موقع نہیں ہے۔ جو لیا کرتا ہے۔ اس کے دل پر زنگ بیٹھ جاتا ہے ۔ پھر جب وہ دوسری دفعہ انکار کرتا ہے۔ تو دوسرا سیاہ نقطہ لگ جاتا ہے۔ پھر جب تیسری دفعہ انکار کرتا ہے تو تیسرا نقطہ لگ جاتا ہے حتی کہ ایک وقت آتا ہے کہ اس شخص کا یہ بار بار کا انکار اس کو ایمان سے محروم کر دیتا ہے ۔ پس جتنا وہ انکار کرتا ہے اتنا ہی اس کا ایمان مرتا چلا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو سمجھنے کی توفیق دے اور وہ اطاعت پیدا کرے جو وہ اپنے بندوں میں چاہتا ہے کہ پیدا ہو۔ آئینے : الفضل ۱۵ نومبر ته )