خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 261 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 261

میں سے گزر رہے ہیں ۔ ۲۶۱ ایسے وقت میں ہماری جماعت کے لیے نہایت ضروری کہ پہلے سے زیادہ انابت الی اللہ اختیار کرے اپنی اور تمام جماعت کی حفاظت کے لیے خواہ کہیں ہو۔ دُعائیں کی جاتیں۔ اس میں شک نہیں کہ عذاب اور بلائیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے انکار کے باعث آ رہی ہیں۔ مگر اس کا ایک حصہ ہم کو بھی پہنچتا ہے باعث کی کیونکہ ہم بھی اسی ملک میں رہتے ہیں۔ جہاں حضرت مسیح موعود کا انکار کرنے والے رہتے ہیں ۔ دیکھو کفار عرب پر قحط کا عذاب آیا۔ مگر صحابہ نے بھی اس میں تکلیف اُٹھائی ۔ پھر اس کی وجہ یہ ہے کہ تاہم اور جوش سے کلمہ الحق کی تبلیغ کریں۔ کیونکہ اس میں پوری کوشش اور سعی سے کام نہ لینے کی وجہ سے خدا تعالیٰ ہماری جماعت کے لوگوں کو ان تکالیف کا مزا چکھاتا ہے۔ جو دنیا پر اگر ہی ہیں تاکہ لوگوں کی قابل جسم حالت سے آگاہ ہو کر ہم جلد سے جلد اس نوکر اور خدا کے اس کلام کو جو حضرت مسیح موعود کے ذریعہ نازل ہوا ۔ دنیا میں پہنچائیں۔ چونکہ ان بلاؤں سے ہمیں بھی ایک حدتک حصہ لینا پڑتا ہے ۔ اس لیے ہماری جماعت کے لیے ضروری ہے کہ اپنے لیے اور اپنے دوسرے بھائیوں کے لیے خدا تعالیٰ کے حضور نہایت تضرع سے دعائیں کرے ، کہ خدا تعالیٰ سب کو اس قسم کی سختی اور تکلیف سے بچائے جو ایمان کو ضائع کرنے والی ہو۔ آئیے : ( الفضل ۲۶ جولائی ساته )