خطبات محمود (جلد 6) — Page 26
۲۹ پچاس پچاس فٹ بلند کر دے اور باقی دو کو بالکل چھوڑ دے ۔ اس کا مکان کبھی مکمل نہیں ہو سکے گا۔ ہاں وہ شخص جو چاروں دیواروں کو دس دس فٹ بلند کر لیتا ہے۔ اس کا مکمل ہو جائے گا۔ تو بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ذرائع استعمال کئے جاتے ہیں۔ اور صحیح ذرائع ہوتے ہیں مگر چونکہ سارے نہیں ہوتے ۔ اس لیے جس طرح بعض دیواروں کے بلند کر لینے سے مکان مکمل نہیں ہو سکتا ۔ اسی طرح ایمان بھی مکمل نہیں ۔ اسی و سکتا۔ اس لیے نہایت ضروری ہے کہ سارے ذرائع پر عمل کیا جاتے ۔ یہ نہیں کہ دن رات نمازیں ۔ ہی پڑھتا ر ہے۔ مگر روزے چھوڑ دے۔ یا سارا سال روزے رکھا کرے۔ مگر نماز میں ترک کر دے بے شک یہ ذرائع ہیں اور درست ذرائع ہیں مگر ایک کو چھوڑ کر دوسرے پر زیادہ زور دینے سے کا میابی نہیں ہوسکتی ہیں ایمان کو جو دیواریں مکمل کرتی ہیں۔ اگر ان میں سے کسی ایک کو بھی پورا نہیں کیاجاتا تو کامیابی نہیں ہو سکتی ۔ میں نے جو آیت اس وقت پڑھی تھی۔ اس سے ایمان کو قائم کر نیوالی ایک دیوار بتانا چاہتا تھا مگر وقت نہیں رہا۔ اس لیے پھر جب اللہ تعالیٰ توفیق دیگا بیان کروں گا" ( الفضل ۱۶ فروری شالله )