خطبات محمود (جلد 6) — Page 225
۲۲۵ میں تو مفت کرم داشتن ہے۔ اگر ان باتوں کی پروا نہیں کرو گے تو وہ اتفاق و اتحاد جو خدا کے فضل سے پیدا ہوگیا ہے ضائع ہو جائیگا۔ اب تمہاری چھوٹی سی قربانی بڑے بڑے فوائد پیدا کرسکتی ہے۔ تم اب اسلام کا مرکزی پھر ہو۔ اگر تم کب ہوگے تو آئندہ نسلیں بہت ہی کج ہونگی ۔ اور ساری عمارت کی ٹیڑھی ہو جائیگی۔ اس لیے چھوٹی بھی کوبھی چھوٹا نہ سمجھو۔ تم اپنے اخلاق کو درست بناؤ، تم اپنے بھائیوں سے محبت سے پیش آؤ اور کسی بھائی کی خاطر اگر تکلیف برداشت کرنا پڑے تو کرو، اگر تم ایسے ہو گے تو کروا تو آئندہ تمہاری مثال اختیار کی جائیگی ۔ ورنہ آئندہ تم لوگوں کے لیے ابتلاء کا باعث ہو گئے اگر تمہاری حالت خراب ہوگئی۔ تو لوگ تمہارا ہی نمونہ پکڑیں گے۔ کیونکہ تم پیلوں اور پچھلوں کے درمیان حائل ہو گتے ہو۔ اگر تمہاری حالت اچھی ہوئی اور تمہارے نمو نے عمدہ ہوتے تو تم مبارک ہو۔ اور اگر تو تم مبارک ہو۔ اور اگر تمہاری حالت اچھی نہ ہوئی تو تمہاری گندی مثالوں سے لوگ خراب ہونگے ۔ پس اپنے اخلاق درست کرو اور اسلام کے لیے ایک بے نقص بنیادی پتھر رکھو ۔ تاکہ تمہارے ذریعہ جو اسلام کی عمارت تیار ہو اس میں داخل ہو کر لوگ نجات حاصل کریں اور ہلاکتوں سے بچیں۔ تمہارے اخلاق ایک دوسرے کے لیے ابتلاء کا باعث نہ ہوں۔ بلکہ بھلائی کا موجب ہوں ۔ اور تمہارے اعمال سے لوگ ابتلاء میں نہ پڑیں۔ بلکہ تمہارے اعمال سے اعمال سے لوگ مثال پکڑیں ۔ آمین : ( الفضل ۳۱ متى شاله )