خطبات محمود (جلد 6) — Page 173
(4) 34 سنوا در سنگر قول احسن مل کرو ) فرموده ۱۳ مارچ شاه مسجد نور ) والزمر: ١٩٤١٨) حضور نے تشد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت فرمانے کے بعد مندرجہ ذیل آیات پڑھیں اور فرمایا: والذين اجتنبوا الطاغوت ان يعبدوها وانا لبوا إلى الله لهم البشرى فيشر عباد الذين يستمعون القول فيتبعون أحسنه اوليك الذين هداهم الله و اوليك هم اولوا الالباب۔پہلے اس کے کہ میں اس آیت کے متعلق جو ابھی میں نے تلاوت کی ہے۔آپ کے سامنے کچھ بیان کروں۔اتنا کہ دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ بوجہ ایک بہت ہی اور طویل بیماری کے جس کا سلسلہ کلی طور پر اب تک بھی منقطع نہیں ہوا۔میں ان احباب سے جو اس تقریب پر بیرو نجات سے تشریف لاتے ہیں شاید ان کے ارادے کے مطابق ملاقات نہ کر سکوں گو جہاں تک اللہ تعالیٰ نے چاہا میں کوشش کرونگا کہ ان احباب سے ملاقات کروں۔چونکہ میری صحت بہت کمزور ہے اور زیادہ انبوہ سے طبیعت یکلخت گھبرا جاتی ہے۔اس لیے میں نے انتظام کیا ہے کہ ترتیب سے تھوڑے تھوڑے احباب ایک انتظام کے ماتحت مجھ سے ملاقات کریں پیس احباب کو ان منتظمین سے ناراض نہیں ہونا چاہیئے۔جو ایک انتظام کے ماتحت ملاقات کروانے کے لیے مقرر کئے جائیں۔پچھلے جلسوں میں ایسا ہوتا رہا ہے کہ بیعت کرتے وقت اکثر دوست میری پیٹھ پر ہاتھ رکھ دیتے تھے لیکن اب اگر میری پیٹھ کو ہاتھ لگ جائے تومیرے دل میں تکلیف پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے۔اس لیے اگر احباب اس بات کو مد نظر رکھیں تو یں اللہ تعالٰی کے فضل سے امید رکھتا ہوں کہ ان سے ملاقات بھی ہو جائے گی۔اور مجھ کو تکلیف بھی نہیں ہوگی۔اس کے بعد میں ان تمام دوستوں کو جو باہر سے قادیان میں تشریف لاتے ہیں توجہ دلاتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے و الذين اجتنبوا الطاغوت ان يعبدوها و انا بوا إلى الله لهم