خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 172 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 172

انھوں نے خدا سے استغناء کیا اور خدا کی نعمتوں کو حقیر جانا تو خدا نے بھی ان سے نظر رحمت کو بٹا لیا۔ کیونکہ خداوند تعالیٰ غیور ہے۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ لوگ اس کے انعام کی ناقدری کرتے رہیں اور وہ پھر بھی انعام کرنا چلا جات پس وہ بھی پسند نہیں کرتا کہ اس کی نعمتوں کی ناقدری کرنے والے اور اس کے فضلوں کے دروازوں کو بند کرنے والے پھر بھی اس کے انعامات سے حصہ پائیں لیپس پہلوں نے تلخ تجربہ کیا ہے اور جنہوں نے خدا کی نعمتوں کو رد کیا وہ بھی رد کر دیئے گئے ہیں تمہیں ہوشیار کرتا ہوں کہ خدا کی نعمتوں کی قدر کرو۔ خدا کے فضلوں کے دروازوں کو اپنے پر بند نہ کرو مت سمجھو کہ تم میں کوئی نہیں جو خدا کی نعمتوں کی ناقدری کرتا ہو تم میں بعض ہیں جو خدا کی نعمتوں اور اس کے فضلوں کی قدر نہیں کرتے جو ایسا کرتے ہیں وہ یاد رکھیں کہ اگر وہ باز نہیں آئیں گے تو ان پر ہمیشہ ہمیش کے لیے خدا کے فضلوں کے دروازے بند کر دیتے جائیں گے۔ افسوس ان پر جو خدا کے فضلوں کے ان دروازوں کو بند کریں جو خدا کھولنا چاہتا ہے۔ اللہ تعالی تم پر اور مجھ پر رحم فرماتے اور ہمیں ان لوگوں سے نہ بناتے جوا ان لوگوں سے نہ بناتے جو اس کی نعمتوں اور فضلوں کو رد کر کے ہمیشہ کے عذاب میں پڑ گئے بلکہ اپنے فضلوں کے جذب کرنے کی توفیق بخشے ۔ آئی نے " ۱۹۱۹ ( الفضل ۲۹ مارچ شاشاته ) وا