خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 155 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 155

۱۵۵ بلکہ وہ اور زیادہ اطاعت اور فرمانبرداری میں بڑھتا جاتا ہے ، لیکن جہاں عرفان کی کی ہوتی ہے ۔ تو یہ کی اکثر رستہ سے جدا کر دیتی اور ٹھوکر کھلاتی ہے ۔ شبہات تو لا اله الا اللہ اسلام کا مغز ہے۔ اور یہ وہ چیز ہے کہ اس سے ہر قسم کے شکوک ات دور ہو جاتے ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث مروی ہے۔ جب حضور علیہ الصلوة والسلام فوت ہوئے تو حضرت عثمان نے فرمایا تمنيت ان سئلت رسول الله صلى الله عليه وسلم - میرے دل میں تھا کہ میں رسول کریم سے پوچھوں ماذا ينجينا مما يلقى الشيطان في انفسنا کہ ہم شیطانی وساوس سے کیسے نجات پا سکتے ہیں۔ فقال ابو بکر رضی الله عنه سئلت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن ذلك حضرت ابو بكر صديق رض نے کہا کہ میں نے آپ سے اس کے متعلق دریافت کیا تھا قال فقال ان تقولوا ما أمرت به عمى ان يقول له فلم يقله ی تو آپ نے فرمایا کہ تم وہ کہو جس کے کہنے کے لیے میں نے اپنے چچا کو کہا تھا ، لیکن اس نے نہ کہا ۔ وہ کیا بات تھی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا کوئی دو ہی کلمہ توحید تھا۔ آنحضرت نے اپنے چچا ابوطالب کو انکی وفات کے وقت کہا تھا کہ چا اگر آپ ایک دفعہ اللہ الا اللہ کہدیں تو میں آپکی قیامت کے دن شفاعت کر سکوں گا مگر انھوں نے جواب دیا کہ میں اپنی قوم سے ڈرتا ہوں کہ اگر میں نے یہ کلمہ پڑھ دیا تو وہ کہے گی کہ ابو طالب مرتے وقت اپنے بھتیجے سے ڈر گیا۔ اس لیے میں اسی مذہب پر جان دیتا ہوں جس پر میں نے اپنے باپ دادوں کو پایا ۔ تو رسول کریم نے حضرت ابوبکر کو بتایا کہ جو انسان شیطانی وساوس سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہے وہ وہی کئے جس کے کہنے کے لیے میں نے اپنے چچا کو کہا تھا۔ یہ کلمہ انسان کو وساوس سے بچاتا ہے۔ انسان کے دل میں جو د ساوس پیدا ہوتے ہیں وہ دو باتوں سے پیدا ہوتے ہیں۔ اول تو یہ کہ وہ چند باتیں حاصل کرنا چاہتا تھا، لیکن وہ حاصل نہیں ہوتیں۔ یا وہ بعض باتیں چاہتا ہے کہ نہ ہوں مگر ان سے ان کو واسطہ پڑتا ہے ۔ مثلاً وہ چاہتا ہے کہ اس کی جو جو خواہشیں ہیں۔ وہ تمام کی تمام پوری ہوں ۔ ان میں سے کسی میں بھی کوئی رکاوٹ نہ پیدا ہو اور بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ ان سے وہ بچنا چاہتا ہے ۔ مثلاً وہ چاہتا ہے کہ دکھوں مصیبتوں آفتوں سے مامون رہے، لیکن دکھوں - آفتوں مصیبتوں سے اس کو پالا پڑتا ہے۔ یہی دو باتیں ہیں مسند احمد بروایت مشكوة كتاب الايمان في بيان التوحيد