خطبات محمود (جلد 6) — Page 118
THA ** لوگ سے دیتے۔ ہی اس کو گھر سے نکال دیتے یا طرح طرح کے دکھ دیتے ہیں اور وہ روتی ہوئی بچہ کولے کر بے خانماں ماری ماری پھرتی ۔ رتی ہے اور کچھ نہیں کرسکتی مگر خدادہ خدا ہے کہ جو انسان اس کی آغوش میں چلا جاتا ہے اس کا ساری دنیا مل کر بھی کچھ کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ کوئی طاقت اسے نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ اور کوئی قوت اس پر غلبہ نہیں پاسکتی ۔ اس لیے حقیقی اور پورے امن و آرام کی آغوش ایک اور صرف ایک ہی ہے اور وہ خدا تعالیٰ کی آغوش ہے ۔ پس آغوش مادر کو خدا کی آغوش سے کیا نسبت، لیکن افسوس اور حیرت کا مقام ہے کہ ایک نادان بچہ تو مصیبت اور خطرہ کے وقت اپنی ماں کی آغوش کو ڈھونڈھتا ہے لیکن سمجھدار اور تجربہ کار انسان دکھوں اور مصیبتوں میں بھی خدا کی آغوش میں آنے کی طرف متوجہ نہیں ہوتا ۔ حالانکہ جیسا آرام و آسائش اس میں مل سکتا ہے اور کہیں نہیں مل سکتا۔ کیونکہ جیسا خدا تعالیٰ اپنے بندوں پر مہربان اور رسم کرنیوالا ہے ۔ ایسا کوئی نہیں ہے ۔ چنانچہ سورۃ فاتحہ کو دیکھو اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ الْحَمدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ - مَالِكِ يوم الدين ، اے انسانوں ذرا سوچو تو سہی کہ تمہارا کس سے تعلق ہے ۔ اس اللہ سے تعلق ہے جو ساری بو ساری سچی تعریفوں کا مالک ہے ۔ ہے۔ پھر وہ ظالم اور جابر نہیں۔ بلکہ رحمن اور رحیم ہے۔ وہ اپنی چھوٹی سے چھوٹی مخلوق کو بھی رزق پہنچاتا ہے ۔ اگر جنگل میں رہنے والے بھیڑیوں کے لیے رزق میبا کرتا ہے تو ہوا میں رہنے والی مخلوق بھی اس کی دی ہوئی روزی کھاتی ہے۔ اگر زمین میں پوشیدہ رہنے والے جانوروں کو ان کی خوراک پہنچاتا ہے۔ تو پانی میں رہنے والے جانوروں کو بھی وہی رزق دیتا ہے غرض ہر ایک مخلوق کے لیے اس نے سامان زیست پیدا کیا ہوا ہے۔ اور اسے پہنچاتا ہے۔ کیا ایسا مربان خدا انسان کے لیے آرام و آسائش کا سامان نہیں کریگا ۔ غور کرو ۔ مثلاً ایک شخص کے ہاں کوئی مہمان جائے اور میزبان اس کے نوکروں کے لیے ضروری چیزیں ۔ اس کی بکریوں کے لیے پتے ۔ اس کے گھوڑے کے لیے گھاس ۔ اس کے اونٹ کے لیے کانٹے دار جھاڑیاں ۔ اور اس کے کتوں اور بلیتوں کے لیے گوشت غرض جتنے نوکر اور جس قدر جاندار اس کے ساتھ ہوں ان سب کے لیے آرام و آسائش کی چیزیں میں ے اور سب کو کھانے پینے کی چیزیں دے: تو کیا ایسے میزبان کی نسبت یہ خیال کیا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے مہمان کے ٹھرنے کے لیے مکان کا۔ اس کے کھانے کے لیے خوراک کا، اس کے آرام کے لیے بہتر کا اور اس کی دیگر ضروریات کے پورا کرنے کا انتظام نہیں کرے گا ۔ ہرگز نہیں کیونکہ جب وہ اپنے مہمان کی خاطر اس کے ساتھ کی ہر ایک چیز کو آرام پہنچا رہا ہے تو خود اس کو کیوں نہ پہنچائے گار پیس ایسے میزبان کی نسبت بجز پاگل کے کوئی شخص خیال نہیں کرتا کہ وہ اپنے ماں کو بھوکا رکھے گا۔ یا اس کے آرام کے کرنے