خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 11 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 11

ایمان ہے۔ اسلام کوئی انجن یا سوسائٹی نہیں اور احمدیت بھی چونکہ اسلام ہی ہے اس لیے یہ بھی کسی انجمن اور سوسائٹی کا نام نہیں ہے اور عہدوں کا سوال سوسائٹیوں اور انجمنوں میں ہوا کرتا ہے۔ نہ کہ مذہب ہیں۔ مذہب کا ہر کام خدا کے لیے ہوتا ہے۔ پس جو خدا کے لیے کام کرتا ہے ۔ اُسے اس بات کی کیا پرواہ ہے کہ فلاں انجمن یا سو سائٹی اسے کوئی عزت اور عہدہ دیتی ہے یا نہیں ۔ کیا وہ خُدا سے ملنے کی کچھ اُمید نہیں رکھتا کہ کسی انجمن یا سوسائٹی سے عہدہ اور عر اور عز چاہتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَإِن تُطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَا يَلِتُكُمْ مِنْ أَعْمَالِكُمْ شمیتا - اگر تم اللہ اور اُس کے رسول کی اطاعت کرو گے تو وہ تمہارے اعمال میں کوئی کمی نہیں کرے گا کہ تمہیں بندوں سے مانگنے کی ضرورت ہو اور دین کا کام کر کے ان پر احسان جبلا تو کہ ہماری قدر نہیں کی جاتی ۔ ہماری عزت نہیں کی جاتی ۔ جاتی ۔ ہمیں عہدے نہیں دیتے جاتے کوئی کہے کہ یہ معنی کہاں سے لیے گئے ۔ اس کے متعلق خدا تعالی ساتھ ہی فرماتا ہے کہ بیمتون عَلَيْكَ اَنْ اَسْلَمُوا قُلْ لَا تَمُنُّوا عَلَى إِسْلَا مَكُمْ ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وہ لوگ جو اسلام لا کر تم پر احسان جتلاتے ہیں۔ ان کو کہدو کہ مجھ پر اپنے اسلام لانے کا احسان نہ جتلاؤ ہیں جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی اسلام لانے کا احسان نہیں جتلا سکتا جو بانی اسلام ہیں۔ تو دوسروں پر کیا جتلا سکتا ہے اور جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسے لوگوں کو فرماتے ہیں کہ تمہارا مجھ پر کو لہ تمہارا مجھ پر کوئی احسان نہیں ہے۔ تو پھر حضرت مسیح موعود اور ان کے خلیفہ یا کسی انجمن پریسی کا کیا احسان ہو سکتا ہے ۔ ہو اب خدا تعالے رہ جاتا ہے کہ اس پر احسان جتلایا جاتے اگر اس پر احسان کیا ہے تو جو کچھ کہنا ہے اسے کہو اور اس سے مانگو۔ نہ کہ انسانوں سے ۔ جن پر احسان ہی نہیں کیا تو خدا سے مطالبہ ہو سکتا تھا کہ ہم نے اسلام میں آکر آپ پر احسان کیا ہے پھر کیا وجہ ہے ۔ ہمیں عزت نہیں دی گئی اور ہماری قدر نہیں کی جاتی مگر اس کا جواب بھی خدا نے دے دیا ہے کہ تم جو اسلام لانے کا احسان جتلاتے ہو۔ اس کی دو ہی صورتیں ہو سکتی ہیں ایک تو یہ کہ در حقیقت تم اسلام لاتے ہی نہیں ۔ اگر اسلام نہیں لائے تو پھر تم کوئی مطالبہ ہی نہیں کر سکتے اور محض جھوٹ بولتے ہو کہ ہم اسلام لائے ہیں اگر یہ بات ہے تو تم بجائے کچھ حاصل کرنے کے مجرم ہو اور کے قابل ہو اور اگر واقعہ میں ایمان لاتے ہو تو تبلاؤ کہ یہ ہمارا تم پر احسان ہے یا تمہارا ہم پر یہ سزا