خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 564 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 564

قدر میں سیدھی کرنے کی تاکید ہے۔مگر نماز میں عموماً صفیں ٹھیک نہیں ہوئیں، لیکن فوج کے سپاہی جو دس دس روپیہ کے نوکر ہوتے ہیں اور جن کو کوئی اخلاص نہیں ہوتا۔کیسے اپنی صفوں کو سیدھا رکھتے ہیں اور جب تیز چلتے ہیں۔تب بھی ان کی صفیں ٹھیک رہتی ہیں۔تم میں اخلاص ہے مگر چونکہ تربیت نہیں ہے۔اس لیے تم صفیں سیدھی نہیں کر سکتے۔اور ان کے پاس اخلاص نہیں۔صرف تربیت ہے۔وہ اس کام کو کر سکتے ہیں۔پس تمہیں خواہ کتنا ہی ایمان حاصل ہو مگر جب تک تم الف - ب نہیں پڑھو گے۔اور حسب قاعدہ زبان سیکھنے کی کوشش نہیں کرو گے تمہیں زبان عربی یا کوئی اور زبان نہیں آئے گی۔یاد رکھو کہ جہاں جسم ساتھ ہوگا۔وہاں محض اخلاص کام نہیں دیگا۔بلکہ اس کے لیے تربیت حاصل کرنی پڑیگی۔اخلاص کا تعلقی محض روح سے ہے لیکن جہاں جسم ساتھ ہو۔وہاں اخلاص کے ساتھ تربیت بھی ہونی چاہیئے۔شریعت نے نماز فرض کی ہے لیکن چونکہ نماز کا تعلق جسم سے بھی ہے۔اس لیے جب جسم بیمار ہو تو شریعت کہتی ہے بیٹھ کر یا لیٹ کر یا اشارے سے نماز پڑھ لو۔نماز جو اصل میں روح کا فعل ہے قسم کے بیمار ہونے سے لیٹ کر ہی پڑھی جاتی ہے۔حالانکہ حجم کے بیمار ہونے کے ساتھ روح بیمارنہیں ہوتی بلکہ بسا اوقات بیماری میں روح اور زیادہ خدا کی طرف متوجہ ہوتی ہے۔تو لیٹ کر پڑھنے کی یہی وجہ ہے کہ چونکہ جسم بیمار ہوتا ہے۔اور نماز کے ساتھ جسم کا بھی تعلق ہے۔اس لیے جسم کی رعایت رکھنی پڑتی ہے۔میں سمجھتا ہوں کو تم میں پچاس فیصدی ہیں جنہوں نے اس نکتہ کونہیں سمجھا کہ ان کاموں میں جن میں جسم کا تعلق ہے محض روح کی صفائی کام نہیں دے سکتی۔تم میں سے خواہ ہر ایک حضرت ابو کرنے سے بھی ایمان میں بڑھ جائے مگر جب تک تمہاری تربیت ٹھیک نہیں ہو گی محض ایمان و اخلاص سے دنیا کو فتح نہیں کر سکو گے۔غور کرو، بارش ہو رہی ہو۔تمہاری ایک دیوار ٹوٹ گئی ہو۔اور تم کو اندیشہ ہو کہ اگر پر آئیں گے تو تمہیں لوٹ لے جائیں گے تمہیں اپنے مکان سے اور اپنے مال سے محبت ہے لیکن تم شکستہ دیوار کو نہیں بنا سکتے۔ہاں ایک معمار میں کو تمہارے مکان اور مال سے کوئی محبت نہیں چند پیسے لیکر تمہاری دیوار کو تم سے بہت زیادہ اچھا بنا دے گا۔اس کی کیا وجہ ہے کہ تم باد جو محبت کے نہ بنا سکے اور وہ با وجود محبت نہ رکھنے کے اچھا بنا سکا۔اس کی وجہ یہی ہے کہ اس کام کے متعلق اس کی تربیت ہوتی ہے اور تمہاری نہیں ہوئی۔