خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 495 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 495

۴۹۵ زیادہ اچھی تھی۔وہ فوجی کاموں کا جلد ماہر ہو کر افسر ہو گیا اور میں اس سے نیچے کے درجہ پر اس کا ماتحت رہا۔ایک دفعہ جب وہ فوجی وردی میں میرے سامنے آیا تو مجھے بہت ا معلوم ہوا۔آخر مجھے اپنا فرض یاد آیا اور فوجی قانون میرے سامنے آگیا۔میں نے فوراً اس کو فوجی طریق سے سلام کیا۔اور اس نے بھی اسی طرح جس طرح فوجی افسروں کا طریق ہے میرے سلام کا جواب دیا۔پس اطاعت کی یہ وہ روح تھی جس نے ان کو اس عظیم جنگ میں کامیاب کرایا۔یورپ دنیاوی لحاظ سے ہم سے بہت بڑھا ہوا ہے۔پھر اس میں انتظام اور اطاعت وغیرہ بھی بہت ہے۔ہم یورپ کو اپنا شاگرد بنانا چاہتے ہیں اور یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ ہم میں ان سے بڑھ کر اطاعت اور انتظام ہو۔یہ مت کہو کہ خدا کا ہم سے وعدہ ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے۔بیشک خدا کا ہم سے وحدہ ہے لیکن ہمارا بھی تو کچھ فرض ہے۔ہم کمزور ہیں اور ہماری یورپ کے مقابلہ میں حقیقت ہی کیا ہے۔اگر یورپ ہمارا شاگرد ہو جو ضرور ہوگا۔تو یہ خدا ہی کے فضل سے ہوگا۔اور وہاں انسانی تدبیروں کا کچھ بھی دخل نہ ہو گا، لیکن اس کے یہ معنے نہیں کہ ہم اپنے فرض سے غافل ہو جائیں جس کے باعث ہم خدا کے فضلوں کے مستحق ہو سکتے ہیں ہیں میں آپ لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں۔اور اخبار کے ذریعہ باہر والوں کو بھی کہ وہ اطاعت سیکھیں۔تاکہ ہماری جماعت جلد سے جلد کامیابی حاصل کرے۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت پر رحم کرے " الفضل ۱۲ اگست ۹۲۰لته )