خطبات محمود (جلد 6) — Page 412
اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں میں محبت پیدا کرے تمہارے دلوں سے حقد کو۔نفرت کو دور کرے۔دیکھو قرآن شریف میں ایمان کی علامت یہ آتی ہے کہ تم ایک ہو جاؤ۔اگر تم ایک نہیں، تو تم مومن نہیں یہ دنیا کے اموال اور ثروت میں کسی کام کی نہیں۔جب تک آپس میں محبت و خلوص نہیں۔پس خدا کے لیے محبت بڑھاؤ۔احادیث میں آتا ہے کہ جو خدا کے لیے کسی سے محبت کرتا ہے۔وہ قیامت کے دن خدا کے سایہ کے نیچے ہو گا۔لیکن جو شخص ہزاروں لاکھوں سے خدا کے لیے محبت کرے۔وہ کس قدر خدا کے نفلوں کا وارث ہوگا۔یہ بڑی نعمت ہے یہ ہو تو ہر ایک تکلیف راحت ہو جاتی ہے۔اگر کوئی خدا کے انعام کی قدر نہیں کرتا۔وہ گندگی کی طرح پھینک دیا جاتا ہے پس تم خدا کے انعام کی قدر کرو۔اللہ تعالے ہم سب پر اپنے فضل کرے اور اپنے بندوں کی محبت ہمارے دلوں میں ڈالے " آمین : الفضل ۱۸ مارچ ۱۹۲۰ )