خطبات محمود (جلد 6) — Page 300
ہوتے ہیں۔اس لیے انہیں اس پر یقین نہیں ہوتا۔حالانکہ اگر کوئی شخص ذرا اس طرف دھل جاتے تو معلوم کرسکتا ہے کہ واقعہ میں ان اوقات میں دُعائیں کرنے سے بہت بڑا فائدہ ہوتا ہے۔دُعاؤں کی قبولیت کے ساتھ تعلق رکھنے والے اوقات میں سے ایک آج کا دن بھی ہے۔جو اس لحاظ پر دکھائیں قبول ہوتی ہیں۔اور میں نے سفر حج میں اس دن کو دعاؤں کی قبولیت میں بہت بڑا دخل رکھتا دیکھا ہے۔اور اس دن ایسی کیفیات دیکھنے میں آئی ہیں کہ سی اور وقت میں بہت ہی کم دیکھی گئی ہیں۔پس میں اپنے تجربہ کی بنا پر تمام دوستوں کونصیحت کرتا ہوں کہ آج کا دن چونکہ خاص خصوصیت رکھتا ہے۔اس لیے اس سے فائدہ اٹھائیں۔یوں تو دھاتیں کرنے کا ہر روز ہی حکم ہے مگر اس دن سے خاص طور پر فائدہ اٹھانا چاہیئے۔اپنے عزیزوں۔دوستوں رشتہ داروں کے لیے دعائیں کی جائیں۔اس کے ساتھ ہی اسلام کی ترقی دین کی اشاعت کے لیے اور ان بھائیوں کے لیے جو دین کی ترقی کے لیے خواہ اپنے گھروں میں خواہ باہر جا کر کوشش کر رہے ہیں۔دُعائیں کریں کہ خدا تعالیٰ انہیں کامیاب کرے ؟ الفضل ار ستمبر ۱۹۱۹ ه ) 9