خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 197 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 197

194 اسلام کو چھوڑ دیا۔اس کے متعلق یہ نہیں بتایا جاسکتاکہ مسلمانوں نے پہلے اسلام کو چھوڑا یا دعا کو چھوڑا۔جیس طرح یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ مرغی پہلے ہوئی یا انڈا۔اس طرح یہ بھی نہیں بتایا جاسکتا کہ دعا چھوڑنے کا یہ نتیجہ ہے کہ اسلام کو چھوڑ دیا۔یا اسلام کو چھوڑنے کا نتیجہ ہے کہ دُعا کو چھوڑ دیا۔لیکن جو شخص اسلام کو مضبوط کپڑے ہوتے ہے وہ دعا کونہیں چھوڑ سکتا۔اور جو دعا کونہیں چھوڑتا وہ اسلام کو نہیں چھوڑتا۔کیونکہ دُعا وہ چیز ہے جس سے انسان زندہ خدا کو پا سکتا ہے اور دعا ہی وہ چیز ہے جو زندہ خدا کو سامنے کھڑا کر دیتی ہے۔ورنہ اگر دھا کو چھوڑ دیا جائے تو انسان کو زندہ خدا نہیں مل سکتا۔بلکہ اس کا خدا مردہ ہو جاتا ہے۔مگر یہ موت ظاہری موت نہیں ہوتی بلکہ ایک اور قسم کی موت ہوتی ہے۔یوں ظاہری موت سے تو خدا کے انبیا فوت ہوتے ہیں۔ان کا جسم زمین میں چلا جاتا ہے۔مگر ان کی موت ہلاکت کی موت نہیں ہوتی بلکہ وہ مرنے کے بعد بھی ہمیشہ کے لیے زندہ ہوتے ہیں قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :- والعصر ان الانسان لفي خسره الا الذین امنوا وعملوا الصلحت (سورة العصر کہ انسان گھاٹے اور ہلاکت میں ہے۔مگر مومن انسان ہلاکت میں نہیں ہے۔پس جب معمولی مومن نہیں مرتا۔تو خدا کے انبیاء بدرجہ اولیٰ انہیں مرتے کیونکہ اگر وہ مرجائے تو ان سے کوئی محبت نہیں رکھتا۔کیونکہ مردے سے کسی کو محبت نہیں ہوتی۔لیکن جس طرح خدا زندہ ہے اسی طرح خدا کے ساتھ تعلق رکھنے والے بھی زندہ رہتے ہیں۔ان کے مرنے کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ وہ اس جہان سے علیحدہ اور الگ ہو جاتے ہیں۔نہ کہ وہ مر جاتے ہیں۔مرتے وہی ہیں جن کے نام و نشان مٹ جاتے ہیں مثلاً ابوجبل مرگیا۔کیونکہ اس سے کوئی محبت رکھنے والا نہیں ہے۔مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں۔حضرت عیسی زندہ ہیں اور حضرت موسیٰ زندہ ہیں کیونکہ ان سے محبت کرنے والے موجود ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گے۔لہذا ان سے محبت ہو سکتی ہے۔تو خدا سے دعا کرنا تعلق زندگی پیدا کرنا ہے ورنہ دُعا کے بغیر خدا کا بھی ثبوت نہیں۔اور اس شخص کے لیے جو دعا کو بے اثر اور بے نتیجہ کہتا ہے خدا مر جاتا ہے۔وہ مذاہب جو دُعا کرتے ہیں مگر دُعا کی برکات کے قاتل نہیں ہیں وہ مردہ ہیں۔اور خشک ہو گئے ہیں۔ان کے پیرو اگر اس وقت دعا سے کام نہیں لیتے یا دعا پر اعتقاد نہیں رکھتے تو وہ معذور ہیں، لیکن کوئی مسلمان معذور نہیں سمجھا جا سکتا۔کیونکہ اسلام وہ مذہب ہے جو زندہ نشان دیتا ہے اور دکھاتا ہے کہ دُعا کے اندر بڑی بڑی برکات ہیں کہ زندہ خدا کو وہ دکھا