خطبات محمود (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 18 of 580

خطبات محمود (جلد 6) — Page 18

A پراگندہ کرکے تباہ و برباد مغلوب و منصور کردیا مگر پھر بھی انہیں ہوش نہ آئی اور اپنی بربادی سے آگاہ نہ ہوتے یورپ میں ایک دفعہ مذہبی جنگوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور سارا یورپ اس بات کے لیے تیار ہوگیا تھا کہ سلام کو صفحہ دنیا سے مٹادے۔اس کے لیے یورپ کے بڑے پوپ نے ایک اعلان عام کیا کہ لڑنے کی طاقت رکھنے والوں کا فرض ہے کہ مسلمانوں پر حملہ آور ہوئے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں اور جو لڑ نہیں سکتے ان کا فرض ہے کہ لڑنے والوں کی ہر طرح سے مدد کریں۔اس پر بڑے بڑے نوابوں اور امیروں نے اپنی جائدادیں فروخت کر کے مدددی خود لڑنے لگے۔اور یہاں تک کہ چونکہ انیل میں آتا ہے کہ بیچتے خدا کی بادشاہت میں داخل ہوتے ہیں ہے کیونکہ وہ بے گناہ ہوتے ہیں اس لیے انھوں نے کئی ہزار نابالغ بچے لڑائی میں بھیجدیتے کہ قربان ہو جائیں۔اس سے پتہ لگ سکتا ہے کہ وہ اپنے ارادہ کو کتنی بڑی بڑی قربانیاں کر کے پورا کرنا چاہتے تھے اور اس پر کیسے قائم اور تحکم تھے۔انھیں کامیابی تو کیا ہونی تھی مگران کا یہ فعل دلالت کرتا ہے کہ اُنھوں نے ہر ایک وہ تدبیر جو کامیابی کے لیے ان کے خیال میں آسکتی تھی اس پر عمل کیا۔اور تمام فرقے جو آپس میں سخت عداوت اور دشمنی رکھتے تھے اور لڑتے جھگڑتے رہتے تھے ایک ہو کر مسلمانوں کو مٹانے کے لیے اُٹھ کھڑے ہوئے، لیکن اُس وقت مسلمانوں میں جن کو حکم تھا کہ ایک انتظام کے ماتحت رہیں۔وہ ایک ایسی قوم کے مقابلہ میں جس نے اپنا انتظام اپنے طور پر بنایا ہوا تھا اور جو کہ مدینہ اور بیت المقدس کو تباہ و برباد کرنے کے لیے حملہ آور ہو رہی تھی مسلمانوں میں ایک سے زیادہ شاہیں ایسی ملتی ہیں کہ مسلمان بادشاہوں نے عیسائیوں کو خطوط لکھے کہ ہم تمہاری مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔اگر چاہو تو ہم اپنا لشکر لے کر آجائیں۔پھر انھوں نے خفیہ سامان اور مال بھیجے مسلمانوں کے خلاف جہاں تک ہو سکتا تھا ریشہ دوانیاں کیں نے اللہ تعالیٰ نے عیسائیوں کے اس حملہ کو تو روک دیا۔ہو اُنھوں نے ایسے مذہبی جوش کی وجہ سے کیا تھا۔جس سے ان میں عدل و انصاف مٹ چکا تھا۔رحم اور خُدا ترسی سے خالی ہو چکے تھے۔جب کوئی علاقہ فتح کرتے تو اس میں رہنے والی عورتوں اور بچوں تک کو جلا دیتے۔اور ہر ایک قسم کے مظالم کرتے تھے۔مگر باوجود اس کے کئی مسلمان اس بات کے لیے تیار تھے کہ ان کی مدد کریں۔اور مسلمان مقابلہ کرنے والوں کو تباہ و برباد کرنے میں حصہ لیں۔اس وقت اللہ تعالیٰ نے اپنی خاص نصرت اور تائید سے عیسائی حملہ آوروں کو اپنے ارادہ میں ناکام رکھا۔مگر مسلمانوں کی طاقت جو دن بدن بڑھتی جارہی تھی۔نہ صرف رُک گئی بلکہ پاش پاش ہو گئی۔متی سے تاریخ اسلام مرتبہ شاہ معین الدین ندوی جلد چهارم حالات میلیبی جنگیں