خطبات محمود (جلد 6) — Page 1
ان الحجر الرحمة خدا کے فضل کے مقابلہ میں تجاری کوشش فرموده ۴ - جنوری شود © تشتد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :- ہم پر اللہ تعالیٰ کا بڑا ہی فضل اور احسان ہے کہ وہ بغیر ہماری کسی کوشش اور محنت کے اپنے انعامات اور فضلوں سے ہمیشہ حصہ دا فردیتا رہتا ہے ہم اگراپنی محنتوں اور کوششوں کو دیکھیں۔یا اس کی بجائے بہتر الفاظ میں یوں کہا جا سکتا ہے کہ اگر ہم اپنی غفلتوں بستیوں اور کاہلیوں کو دیکھیں تو ان کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ کے جو فضل اور انعام نظر آرہے ہیں وہ حیرت ہی میں ڈال دیتے ہیں۔ہماری کوشش کیا ہے اور ہماری قربانیاں کیا حقیقت رکھتی ہیں۔خدا تعالیٰ کے فضلوں کے مقابلہ میں ایک حقیر چیز ہیں۔بلکہ میرے نزدیک تو ان کو حقیر چیز کہنا بھی بڑا دعوای ہے۔ان کیلئے مناسب الفاظ یہی ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فضلوں اور انعاموں کے مقابلہ میں کوئی چیز بھی نہیں ہیں۔ان کو حقیر چیز کہنا بھی درحقیقت ان کی بڑائی بیان کرنا ہے۔یقینا یقینا وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے مقابلہ میں کچھ چیز بھی نہیں ہیں۔پھر جب خدا تعالے بغیر ہماری محنتوں اور کوششوں کے ہم پر اسقدر فضل اور احسان اور انعام کر رہا ہے۔تو کیا یہ ہمیں اس طرف متوجہ نہیں کرتے کہ وہ وقت آگیا ہے جبکہ ہمیں بھی کوشش اور محنت سے کام لینا چاہتے۔پھر کیا یہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور عنائتیں