خطبات محمود (جلد 5) — Page 583
خطبات محمود جلد (5) ۵۸۲ گا کہ مخالفوں کو چھوٹے بھی جواب دے رہے ہیں۔اور بڑے بھی۔مولوی نور الدین صاحب بھی لکھتے ہیں۔مولوی عبد الکریم صاحب بھی لکھ رہے ہیں۔وہ لوگ اخباروں میں مضامین لکھنا اپنی ہتک نہیں سمجھتے تھے۔ایک طرف ان کا جواب ہوتا تھا تو ساتھ ہی کسی کم علم کا جواب بھی ہوتا تھا جس کا املاء بھی درست نہ ہوتا تھا۔جب یہ حالت تھی تو دشمن بھی حملہ کرنا بھول گئے تھے۔پس میں ساری جماعت کو نصیحت کرتا ہوں۔خصوصا قادیان کے لوگوں کو۔کہ کوئی ٹریکٹ۔اشتہار۔اخبار وغیرہ نہ رہ جائے جس کا جواب ہماری طرف سے نہ دیا جائے۔اسلام کے جس مسئلہ پر بھی اعتراض ہو ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کا جواب دیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ولتكن منكم امة يدعون الی الخیر۔اس کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ یہ کام کر سکتے ہیں۔وہ کریں۔یہ مراد نہیں کہ ایک خاص جماعت ہونی چاہئیے۔پس تمام ان دوستوں کو توجہ کرنی چاہئے جو کام کر سکتے ہیں کہ وہ اس مخالفت کی روکو روکنے میں بہت کوشش کریں۔جن سالوں میں ہم نے توجہ نہیں کی وہ یقینا تاریخ احمد یہ میں ضائع شدہ سال سمجھے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ رحم کرے۔(الفضل ۳ نومبر ۱۹۱۷ء)