خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 542 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 542

۵۴۱ 71 خطبات محمود جلد (5) فتنہ سے بچو کیونکہ یہی ہلاکت کی راہ ہے فرموده ۲۴ را گست ۱۹۱۷ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی: يايها الذين أمنوا اتقوا الله حق تقته ولا تموتن الا وانتم مسلمون ) واعتصموا بحبل الله جميعا ولا تفرقوا واذكر وا نعمة الله عليكم اذ كنتم اعداء فالف بين قلوبكم فاصبحتم بنعمته اخوانا و کنتم على شفا حفرة من النار فانقذ كم منها كذلك يبين الله لكم اياته (آل عمران : ۱۰۳، ۱۰۴) لعلكم تهتدون بعد ازاں فرمایا:- میری طبیعت چونکہ کچھ دنوں سے بیمار ہے اسلئے میرا ارادہ ہے کہ اس آنے والے ہفتہ میں چند دنوں کے لئے تبدیل آب و ہوا کے لئے باہر چلا جاؤں آج بھی طبیعت صاف نہ تھی حلق کی بیماری جس کے علاج کیلئے دو سال ہوئے لاہور جانا پڑا تھا پھر شروع ہوگئی ہے تھوڑا سا بولنے میں بھی درد ہونے لگتا ہے۔تپ بھی ہو جاتا ہے۔کمزوری ایسی ہوگئی ہے کہ یہاں تک چل کر آیا ہوں۔تپ ہو گیا ہے۔لیکن خدا نے انسان کو کچھ قواعد کے ماتحت بنایا ہے۔جن قواعد کے ماتحت انسان ہو۔ان قواعد کی پابندی ہر انسان کو ضروری ہے۔جس کام کیلئے خدا نے مجھ کو کھڑا کیا ہے میرے لئے بہر حال ضروری ہے کہ اس کا خیال رکھوں۔پس میں نے ضروری سمجھا کہ میں آج جمعہ کے دن آپ لوگوں کو کچھ سمجھاؤں اور بیرونی جماعتوں