خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 393 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 393

خطبات محمود جلد (5) ۳۹۲ ممکن نہیں کہ خدا تعالیٰ اپنی قدیم سنت کو ترک کر دیوے۔اس لئے تم میری اس بات سے جو میں نے تمہارے پاس بیان کی غمگین مت ہو۔اور تمہارے دل پریشان نہ ہو جائیں۔کیونکہ تمہارے لئے دوسری قدرت کا دیکھنا بھی ضروری ہے۔“ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود نے اپنے بعد آنے والے خلفاء کو حضرت ابوبکر اور دوسرے خلفاء کی طرح قرار دیا ہے۔اور فرمایا ہے۔جیسا کہ حضرت ابو بکر صدیق کے وقت میں ہوا۔ایسا ہی اب بھی ہوگا۔اب ( نعوذ باللہ ) مولوی محمد احسن صاحب کو سب سے پہلے حضرت مسیح موعود کو باغی کہنا چاہئیے۔کیونکہ آپ نے حضرت ابو بکر وغیرہ سے اپنے بعد کے خلفاء کو مشابہت دی ہے۔اور یہ تو مولوی صاحب کو بھی خوب معلوم ہے کہ حضرت ابوبکر نے تلوار سے جماعت کو سنبھالا تھا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عداوت کی وجہ سے کس طرح عقل ماری جاتی۔وہ خوش ہوتے اور سمجھتے ہوں گے کہ میرے اس لکھنے پر پولیس نے قادیان کو گھیر لیا ہوگا۔اور تلاشی ہو رہی ہوگی۔قادیان والے سخت مصیبت اور مشکل میں پھنسے ہوئے ہوں گے مگر میں کہتا ہوں کہ انہوں نے حضرت عثمان کے زمانہ کے حالات بیان کرنے کی وجہ سے مجھے سیاسی خیالات رکھنے والا کیوں قرار دیا ہے۔میں تو کئی بار گورنمنٹ برطانیہ سے اپنی جماعت کی مشابہت بیان کر چکا ہوں۔انہیں تیرہ سو سال پیچھے جانے کی کیا ضرورت تھی۔موجودہ گورنمنٹ کے ساتھ مشابہت قرار دینے سے کیوں باغی نہیں کہتے۔انہوں نے شائد اس معاملہ اور محسن گورنمنٹ کو اندھی نگری چوپٹ راجا سمجھ لیا ہوگا۔اور جس طرح خود سیاست سے نابلد اور نا واقف ہیں۔اسی طرح گورنمنٹ کو خیال کرتے ہوں گے اور سمجھتے ہوں گے کہ میرے اس لکھ دینے سے ان کو گورنمنٹ فوراً پکڑلے گی۔پھر حضرت مسیح موعود " تو اپنے سلسلہ کی مثال کئی ایسے انبیاء سے دے چکے ہیں جنکی حکومتیں تھیں۔مثلاً حضرت موسی وغیرہ۔کیا اس سے کہا جائے گا کہ آپ سیاسی خیالات رکھتے تھے۔ہمارے متعلق یہ بات کہنے والے کو کم از کم اپنا مقام تو دیکھ لینا چاہئے تھا۔اب شاید میرے اس کہنے کے بعد وہ کچھ دیں تو دیں۔مگر اس سے پہلے کی نسبت مجھے یقین ہے کہ انہوں نے موجودہ جنگ میں گورنمنٹ کی امداد کے لئے ایک پیسہ بھی چندہ نہیں دیا ہوگا۔مگر اب وہ اپنی طرف سے گورنمنٹ کے خیر خواہ بن کر آگئے ہیں۔اور ہمیں مشورہ دینے کی تکلیف برداشت کر رہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے بھی جب مسیح موعود ہونے کا دعوی کیا۔تو غیر احمدیوں نے آپ پر یہ الزام لگایا کہ انہوں نے وہ مہدی ہونے کا دعویٰ کیا ہے جو دیگر مذاہب والوں سے جنگ کرے گا۔اور ان کو نیست و نابود کر کے اپنی حکومت چلائے گا۔حالانکہ یہ الزام حضرت مسیح موعود پر عائد نہیں ہوسکتا تھا۔کیونکہ آپ تو کسی ایسے شخص کے آنے کو مانتے ہی نہیں تھے۔ہاں کہنے والوں پر عائد ہوتا تھا۔کیونکہ وہ ایک ایسے