خطبات محمود (جلد 5) — Page 314
خطبات محمود جلد (5) ۳۱۴ تجارت کا پیشہ اختیار کیا ہوا ہے اس کو اس میں کوشش کر کے اور ترقی کرنی چاہیئے اور اس طرح مومن کو اپنے ہر کام میں چستی سے کام لینا چاہیئے۔جو دنیا کے کاموں میں سُستی کرتے ہیں وہ پھر دین میں بھی شستی کرنے لگ جاتے ہیں۔صحابہؓ کو جب خدا نے دیکھا کہ وہ بڑے چست اور ہوشیار ہیں تو دین اور دنیا دونوں میں ان کو عروج اور ترقی بخشی۔خدا کرے ہماری جماعت کے لوگ بھی بڑے کا رکن محنتی اور ہوشیار ہوں اور پھر باوجود اس کے خدا کے فضل پر اُمید رکھیں نہ کہ ظاہری سامانوں پر۔(الفضل ۷ نومبر ۱۹۱۶ء)