خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 21 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 21

خطبات محمود جلد (5) ۲۱ رفتار بہت ہی سست ہے۔ابھی وہ برکات نہیں نازل ہوئیں کہ جن کی وجہ سے فوج در فوج لوگ اسلام میں داخل ہوں۔مجھے یہ تحریک اس لئے ہوئی کہ ایک انگریز نے ایک رسالہ لکھا ہے اور کہتا ہے کہ یہ جماعت تو اسلامی سمندر میں ایک کیڑا کے برابر ہے۔واقعہ میں اس کی یہ بات صحیح ہے۔اس میں شک نہیں کہ ہم ایک قطرہ کی طرح ہیں مگر بعض وقت ایک قطرہ اپنا اثر تمام پانی پر ڈال دیتا ہے۔مثلاً سنکھیا ہی ہے کتنی تھوڑی سی چیز ہے مگر اس کا تھوڑا سا کھا لینا بھی انسان کو ہلاک کر دیتا ہے اور کثرت سے اس قسم کی زہریلی دوائیں ہیں کہ تنکے کے اوپر جس قدر حصہ آتا ہے۔وہی کھاتے ہیں۔اگر اس سے زیادہ کھایا جائے تو بڑا خطرناک ہوتا ہے۔پھر ایک دیا سلائی کتنی چھوٹی سی چیز ہے مگر تمام جنگل کو جلا دیتی ہے۔اور شہروں کو خاک سیاہ کر سکتی ہے۔پھر ہمارے لئے تو خدا تعالیٰ کی پیشگوئیاں اور بڑے بڑے وعدے بھی ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ مسیح دمشق کے مشرق کی طرف نازل ہوگا! تعبیر نامہ میں مشرق کی طرف جانا یا مشرق سے آنا ترقی کی علامت ہوتی ہے۔اس سے یہ مطلب تھا کہ اسلام کی ترقی ہوگی۔یعنی روحانیت ان لوگوں سے نکل گئی ہوگی۔وہ آکر ان میں روحانیت پیدا کر دیں گے۔اور پھر تلوار سے نہیں بلکہ دلائل سے فتح یاب ہوں گے۔دراصل اس پیشگوئی کا مطلب یہی تھا مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ظاہری الفاظ کے بھی پورا کرنے کی کوشش کی۔پس صداقت کے مدعیوں کو ہمت و استقلال سے کام لینا چاہئیے جب یہ وعدے ہیں کہ لوگ مان لیں گے تو پھر ہمیں چاہیے کہ اس پیشگوئی کے ظاہری اور باطنی لفظوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں جو یہاں ہیں اگر وہی اصلاح و ارشاد کا کام پوری طرح سر انجام دیں اور ہماری جماعت کا ہر فرداس کوشش میں رہے کہ میں ایک آدمی کو سچا مسلمان بنالوں گا تو اس طرح جماعت بہت جلد دُگنی ہو سکتی ہے کہتے ہیں کہ جس شخص نے شطر نج کی کھیل نکالی تھی وہ بادشاہ کے پاس اسے تحفہ لے گیا۔بادشاہ نے کہا کہ اسے لاکھ روپے دے دو اس نے کہا حضور میں لاکھ نہیں لیتا آپ شطر نج کے خانوں میں اس طرح روپیہ رکھیں کہ پہلے خانہ میں ایک روپیہ دوسرے میں دو تیسرے میں چار حتی کہ یہ تمام خانے پر ہو جائیں بادشاہ نے کہا اس پاگل کو سمجھاؤ کہ اس طرح تمہیں نقصان ہوگا۔خیر اس نے اس کی تجویز 1 سنن ابن ماجہ کتاب الفتن