خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 619 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 619

۶۱۸ 85 خطبات محمود جلد (5) خدا تعالیٰ سے دعائیں مانگو۔فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۱۷ء بر موقع جلسه سالانه مسجد نور ) تشہد وتعوذ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت پڑھی: وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِى عَلَى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ۔(البقره: ۱۸۷) اور فرمایا: جہاں اللہ تعالیٰ نے اپنی ہستی کے ثبوت میں اور ہزاروں ہزار ثبوت دیئے ہیں وہاں ایک نہایت زبر دست اور عظیم الشان ثبوت قبول دعا کا بھی دیا ہے۔باقی جس قدر ثبوت ہیں ان کا کثیر حصہ ایسا ہے کہ جن سے ہستی باری تعالیٰ کا ثبوت تو مل جاتا ہے۔لیکن ان سے انسان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا لیکن یہ ثبوت ایسا ہے کہ ایک پنتھ دو کاج۔جہاں اس سے یہ ثابت ہو جاتا کہ خدا تعالیٰ ہے۔وہاں انسان خود بھی بہت بڑا فائدہ حاصل کر لیتا ہے۔پس مومنوں کیلئے یہ نہایت بابرکت اور مفید طریق ہے۔اس لئے اس پر ہمیشہ کار بند رہنا چاہیئے۔خدا تعالیٰ کی طرف سے جو جماعتیں قائم ہوتی ہیں۔وہ ابتداء میں نہایت کمزور اور ضعیف ہوتی ہیں۔کیونکہ اللہ تعالیٰ دنیا کو یہ دکھانا چاہتا ہے کہ میرے مذہب کے پھیلانے میں کسی انسان کا دخل نہیں۔چونکہ خدا تعالیٰ بڑا تیور ہے۔اسلئے وہ پسند نہیں کرتا کہ اس کے کام کے متعلق یہ کہا جائے کہ فلاں کی مد داور کوشش سے ہوا ہے۔پس اس کی ہمیشہ یہ سنت ہے کہ ایسے نبی جن کے ذریعہ امتیں قائم ہوتی ہیں کبھی کسی