خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 618 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 618

خطبات محمود جلد (5) ۶۱۷ کرنا چاہیئے۔کیونکہ جو شخص مہمان کو ذلیل کرتا ہے وہ بڑا ہی کمینہ ہے۔لوگ دُنیاوی باتوں میں کہا کرتے ہیں کہ ناک کٹ گئی۔حالانکہ ان باتوں میں تو ناک نہیں کٹتی لیکن جو شخص مہمان کو ذلیل کرتا ہے اسکی۔یقینا ناک کٹ جاتی ہے۔مہمان نوازی انبیاء کی خاص صفت ہوتی ہے۔اس لئے انکے متعلقین میں بھی اسکا ہونا ضروری ہے۔حضرت خدیجہ کو جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وحی کی ابتداء کا حال سنا یا تو کہا تھا کہ آپ مہمان نواز ہیں۔خدا آپ کو ضائع نہیں کریگا۔اللہ تعالی آپ لوگوں کو توفیق دے کہ آپ مہمان نوازی کا حق ادا کریں۔الفضل ۵ /جنوری ۱۹۱۸ء)