خطبات محمود (جلد 5) — Page 529
خطبات محمود جلد (5) ۵۲۸ پس خدا کے حکم کے ماتحت دین کے لئے ایسی کوششیں کرو کہ شیطان کو بھگا دو۔مگر اس لئے ہرگز نہ کرو کہ تمہاری تعریف کی جائے۔اور کام کر کے یہ مت خیال کرو کہ ہماری غلطیوں پر ہم سے باز پرس نہ کی جائے گی۔پھر خدا پر احسان مت جتاؤ من واذی سے کام نہ لو۔تمام ذرائع سے اسلام کی خدمت کرو۔جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرا زمانہ بہتر ہے۔پھر جو اسکے بعد آئے۔پھر جو اسکے بعد اے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود کے متعلق ہے کہ سب سے بہتر زمانہ حضرت مسیح موعود کا تھا۔پھر وہ جو آپ کے بعد آئے۔پھر جو اسکے بعد آئے۔آج کے بعد اگلا دن اس سے بہتر نہیں ہوگا۔اور پرسوں کل سے بہتر نہیں ہوگا۔اور نبی سے جتناز مانی بعد ہوتا جائے گا۔اتناہی استباق فی الخیرات میں کمی آتی جائے گی۔لفظ خیرات میں ایک اور بات بھی رکھی گئی ہے۔اگر صرف لفظ خیر ہوتا تو اس میں وسعت پیدا نہ ہوتی۔کیونکہ پیاسے کو پانی پلانا بھی ایک نیکی ہے۔مگر یہاں لفظ خیرات رکھا گیا جو نیکی کی ہر قسم پر حاوی ہے۔تو فرمایا۔فَاسْتَبِقُوا الخيرات۔کیونکہ اسلام انسان کو ہر طرح کامل بنانا چاہتا ہے۔خیر سے صرف ایک نیکی معلوم ہوتی ہے۔مگر خیرات میں ہے کہ تبلیغ کرو۔مال بھی لاؤ۔جان بھی دو۔اسوقت تلوار کی ضرورت نہیں۔حسنِ اخلاق سے کام لو۔خدا نے صرف ایک لفظ خیرات رکھ کر معانی میں اس قدر وسعت پیدا کر دی ہے۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو فائدہ اٹھانے کی توفیق دے۔اس میں من واذی نہ ہو۔ہم سمجھ لیں کہ اگر ہم کوئی کام کرتے ہیں تو خدا پر کوئی احسان نہیں کرتے۔بلکہ یہ اس کا ہی ہم پر احسان ہے کہ اس نے ہمیں اس کام کے کرنے کا موقع دیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل ہمارے شامل حال ہوں۔الفضل ا ر ا گست ۱۹۱۷ء) بخاری کتاب فضائل اصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم