خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 424 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 424

۴۲۳ 52 خطبات محمود جلد (5) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک عظیم الشان پیشگوئی پوری ہوئی فرموده ۲۳ مارچ ۱۹۱۷ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔قرآن کریم الحمد للہ سے شروع ہوتا ہے جس میں خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کے لئے ایک عظیم الشان بشارت اور خوشخبری رکھی ہے۔اور وہ خوشخبری یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو بتایا ہے کہ قرآن کریم میں تمہارے لئے ایسے سامان رکھ دیئے گئے ہیں جن کی وجہ سے تمہاری زبان پر الحمد للہ جاری رہے یہی وجہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سورۃ کو ہر رکعت میں پڑھنے کا حکم دیا ہے اے بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں جو خود بخود برضاء و رغبت طوعاً اور خوشی سے خدا تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کرتے اور خواہ ان پر خُد اتعالیٰ کے کتنے ہی بڑے بڑے انعام ہوتے چلے جائیں۔شکر گزاری کی طرف ان کی توجہ ہی نہیں ہوتی۔مگر مسلمانوں پر خدا تعالیٰ نے ایسا احسان اور فضل کیا ہے کہ چونکہ ان پر خدا تعالیٰ کے بہت سے فضل واحسان ہونے تھے اور ان میں سے بعض کو ان احسانات کے بدلے خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کی طرف توجہ نہ ہونی تھی۔اس لئے ہر رکعت میں اس سورۃ کو پڑھنا رکھ دیا گیا کہ جب کوئی نماز پڑھے گا تو اس طرح وہ خدا تعالیٰ کے انعامات کا شکریہ بھی ادا کر سکے گا۔ہاں جو نماز نہیں پڑھتا وہ مسلمان بھی کہاں ہوسکتا ہے لیکن جو شخص نماز پڑھتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے انعامات کا اپنی طاقت اور ہمت کے مطابق شکریہ ادا کرنے سے قاصر نہیں رہ سکتا۔یوں تو خدا تعالیٰ کے انعامات کا پورا پورا شکریہ ادا کرنا کسی انسان کا کام نہیں۔مگر جو انسان ہر روز نماز میں تیں چالیس بار الحمد للہ رب العالمین کہتا ہے۔اسے ناشکروں میں شامل نہیں کیا جاسکتا نا شکر گذار تو کافروں میں شامل ہوتا ہے۔لیکن خدا تعالیٰ نے اس طرح مسلمانوں کو ناشکری کے گناہ سے بچالیا ہے کہ وہ ہر رکعت میں اس شورہ کو پڑھتے ہیں اور اس کے انعامات کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس کے علاوہ بھی جب خُدا تعالیٰ کا کوئی انعام دیکھتے ہیں تو بے اختیار اُن کے منہ سے الحمد للہ رب العالمین نکل جاتا ہے اور یہ ان کے مؤمن ہونے کی پہلی علامت ہے۔پھر مسلمانوں کی اللہ تعالیٰ نے ایک اور علامت قرآن کریم میں بیان فرمائی ہے۔اور وہ یہ ہے:۔1 : صحیح مسلم کتاب الصلوۃ باب وجوب قراءة الفاتحه في كل ركعة