خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 287 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 287

خطبات محمود جلد (5) ۲۸۷ تو آپ نے اس کا یہ جواب دیا کہ خدا تعالیٰ سے غیب کی خبریں پانے والے کا کس لغت کی کتاب میں محدث نام رکھا گیا ہے۔اس سے معلوم ہو گیا کہ آپ نے محدث کہلانے سے انکار کر دیا ہے۔پھر اب کیا ہم اسلئے آپ کو نبی کہنا چھوڑ دیں اور محدث اور مسجد دکہا کریں کہ لوگ ہم پر اعتراض کریں گے۔کیا یہ ہمارے لئے جائز ہو سکتا ہے۔یہی آیت جو میں نے ابھی پڑھی ہے۔اس میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ یا تیکا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَومِینَ لِلہ اے مومنو تم قوام ہو جاؤ خدا کے لئے۔یعنی جو کام بھی انسان خدا کے لئے کرے اس میں بزدلی نہ دکھائے۔پھر فرمایا ہے شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ کہ جو بات کرو انصاف اور عدل کے ساتھ کرو یہ نہیں کہ عدل کو چھوڑ دو۔پھر فرمایا وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى أَلَّا تَعْدِلُوا اِعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَى اور تمہیں کسی قوم کی دشمنی اس بات پر نہ آمادہ کر دے کہ تم عدل ترک کر دو بلکہ عدل کرو یہ بات تقویٰ کے بہت قریب ہے۔شنان قوم کے دو معنی ہیں۔اول یہ کہ تمہاری کسی قوم سے دشمنی ہو اور دوسرے یہ کہ تم سے کسی قوم کی دشمنی ہو۔اس لئے اس کے یہ معنی ہوئے کہ تم حق کی گواہی دینے سے اس لئے مت ڈکو کہ تم کو کسی سے دشمنی ہو یا اس لئے کہ کسی کو تم سے دشمنی ہے۔اس حکم کے ہوتے ہوئے کس طرح ممکن ہے کہ غیر احمدی چونکہ ہم سے دشمنی رکھتے ہیں اس لئے ہم سچی گواہی چھپارکھیں خدا نے کہا ہے اور بار بار کہا ہے کہ مسیح موعود نبی ہے، نبی ہے، نبی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا ہے کہ نبی ہے۔پھر پہلے نبیوں نے آپ کو نبی کہا ہے۔پھر امت محمدیہ کے صلحاء کی شہادت ہے کہ آپ نبی ہیں۔پھر خدا تعالیٰ نے یہاں تک آپ کو کہا ہے کہ سیقول العدولست مرسلا۔تیرا دشمن کہے گا کہ تو نبی نہیں ہے۔چنانچہ ان نبی نہ کہنے والے لوگوں نے جتنی دشمنی اور عداوت کا ثبوت دیا ہے اور کسی نے نہیں دیا جو لوگ احمدی ہوتے ہیں ان کو برگشتہ کرنے میں لگے رہتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اس قدر درجہ گھٹاتے ہیں کہ ایک شریف دشمن بھی ایسا نہیں کر سکتا۔کوئی شریف دشمن کبھی یہ نہیں کہے گا کہ ظلت پر بجوتی مارنی جائز ہے مگر انہوں نے کہہ دیا۔تو خدا تعالیٰ کی طرف سے سیقول العدولست مرسلا کہنا شہادت ہے اس بات کی کہ آپ خدا کے نبی اور رسول تھے۔اور جو آپ کا دشمن ہوگا وہی آپ کو نبی نہیں مانے گا۔پھر کیوں نہ ہم آپ کو نبی کہیں۔غیر احمدی اگر اس حق بات کے کہنے سے چڑتے ہیں تو چڑیں ہمیں ان کی کیا پرواہ ہے۔ہاں ہماری ان سے کوئی دشمنی نہیں کہ اگر وہ کہیں کہ مرزا صاحب کوئی شریعت نہیں لائے تو ہم کہیں کہ لائے ہیں۔اگر وہ کہیں کہ بلاواسطہ ہی نہیں ہوئے تو ہم کہیں کہ بلاواسطہ ہوئے ہیں۔اور نہ ہی ان کی ہم سے کوئی دشمنی ہے اس لئے ہم یہ کہتے ہیں کہ مرزا صاحب نبی اور رسول ہیں۔یہ دونوں باتیں نہیں۔نہ تو ہم تذکره ص ۳۹۱