خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 616 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 616

خطبات محمود جلد (5) ۶۱۵ بند و بست کریں۔تا ان کا جماعت پر کسی قسم کا بوجھ نہ ہو۔انکو کوئی تنخواہ جماعت کے فنڈ سے نہ دی جائے لیکن کام وہ ایک انتظام کے ماتحت کریں۔اس طریق پر کام کرنا ایسا مشکل کام ہے کہ اس کیلئے بہت کم لوگ نکل سکتے ہیں۔یورپ جس کی آبادی بہت بڑھی ہوئی ہے۔اس میں سے بھی ایسے لوگ نکلنے مشکل ہیں۔اور وہاں سے دس ہزار آدمی بھی نکل آئیں تو ان کی ہماری جماعت کے مقابلہ میں کوئی نسبت نہیں ہے۔باقی اور جماعتوں میں تو اس کی بہت ہی کم مثالیں مل سکتی ہیں میں نے کہا تھا کہ اگر فی الحال ساری جماعت میں سے ۲۰ آدمی بھی نکل آئیں جو اپنے آپکو اس راہ میں وقف کر دیں۔اور انہیں کسی وقت بھی کہیں جانے میں کوئی عذر نہ ہو۔اپنی ذات کو اللہ کے سپر د کر دیں تو خدا کے فضل کے ماتحت کامیابی کی فوری سبیل نکل آئے گی۔ابھی وہ خطبہ چھپ کر باہر نہیں گیا تھا کہ قادیان کے دوستوں نے جیسا کہ ان سے توقع تھی۔اور ان کو اس کا اہل ہونا چاہیئے تھا۔کیونکہ یہ دوسروں کی نسبت بہت زیادہ قرآن کریم اور حدیث سنتے رہتے ہیں۔پھر یہ ایسے مقام میں رہنے والے ہیں جو خاص برکات والا ہے۔کیونکہ مسیح موعود کے نزول کی جگہ ہے یہاں کے لوگوں نے اس کا بہت اچھا جواب دیا ہے۔اس وقت ۲۵ آدمی ہیں جنہوں نے اپنے نام پیش کئے ہیں۔جب یہ خطبہ باہر جائے گا۔اور باہر کے لوگ بھی درخواستیں بھیج دیں گے تو انتخاب کیا جائے گا۔فی الحال میں یہ بتادیتا ہوں کہ اخلاص الگ چیز ہے۔اور کسی کام کا اہل ہونا الگ وہ لوگ جنہوں نے اپنے نام پیش کئے ہیں انہوں نے ثواب حاصل کر لیا ہے۔۱۰ تو قادیان کی بیرونی آبادی میں سے ہیں اور ۱۵ اندرونی میں سے دسن تو اس قابلیت کے ہیں کہ جواب بھی باہر بھیجے جاسکتے ہیں۔اس وقت ہم نہیں کہہ سکتے کہ ان میں سے کس کا عہد پورا ہوگا۔مگر لَئِن شَكَرُ تُم لَأَزِيدَ نَّكُمْ (ابراہیم:۸) کے ماتحت ہمارے لئے شکریہ بہر حال ضروری ہے۔اور اللہ تعالیٰ سے اُمید ہے کہ وہ اس شکر گزاری کے بدلہ میں ہی ان دوستوں کو اپنے عہد کے پورا کرنے کی توفیق دے گا۔جب باہر کے دوستوں کو اطلاع ہو جائے گی۔اور وہاں سے بھی درخواستیں آجائیں گی تو پھر انتخاب کر کے جن کو تجویز کیا جائے گا انکو اطلاع