خطبات محمود (جلد 5) — Page 614
خطبات محمود جلد (5) ۶۱۳ کو وقف کرنا چاہیں وہ پہلے قرآن کریم حفظ کرائیں۔کیونکہ مبلغ کیلئے حافظ قرآن ہونا نہایت مفید ہے۔بعض لوگ خیال کرتے ہیں۔اگر بچوں کو قرآن حفظ کرانا چاہیں تو تعلیم میں حرج ہوتا ہے۔لیکن جب بچوں کو دین کے لئے وقف کرنا ہے۔تو کیوں نہ دین کے لئے جو مفید ترین چیز ہے وہ سکھالی جائے۔جب قرآن کریم حفظ ہو جائے گا تو اور تعلیم بھی ہو سکے گی۔میرا تو ابھی ایک بچہ پڑھنے کے قابل ہوا ہے اور میں نے تو اس کو قرآن شریف حفظ کرانا شروع کرا دیا ہے۔ایسے بچوں کا تو جب انتظام ہوگا اس وقت ہوگا۔اور جو بڑی عمر کے ہیں وہ آہستہ آہستہ قرآن حفظ کر لیں گے۔لیکن جو زندگی وقف کرنا چاہتے ہیں۔مجھ سے مشورہ کریں۔کہ کون سا پیشہ سیکھیں گے۔پھر انکے متعلق وہ پہلو اختیار کیا جائے گا۔جو زیر نظر ہے۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے لوگوں کو توفیق دے کہ وہ قربانیاں کریں۔اور ان کے اعمال۔افعال عقائد خدا ہی کی رضا کے ماتحت ہوں تا کہ اس کے فضلوں کے وارث ہو جائیں۔الفضل ۲۲ دسمبر ۱۹۱۷ء)