خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 261 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 261

خطبات محمود جلد (5) ۲۶۱ کامیابی کے لئے اسباب کا ہونا بھی ضروری ہے۔مگر جب تک خدا تعالیٰ کی طرف سے توفیق نہیں ملتی۔باوجود سامانوں کے اس کام کے کرنے کا جوش اور ہمت نہیں پیدا ہوسکتی۔دیکھو اگر کسی کو کچھ تکلیف پہنچے اور وہ پولیس میں رپورٹ کرے تو پولیس اس کی تحقیقات کرے گی لیکن اگر پولیس کو حکام بالا کی طرف سے خاص طور پر اس کی تحقیقات کا حکم ہو تو وہ بہت کوشش اور تندہی سے اس کام کو کرے گی۔اس طرح خدا تعالیٰ نے ہر کام کے لئے سامان پیدا کئے ہیں۔لیکن جب خدا تعالیٰ ان کو یہ کہہ دے کہ میرے فلاں بندے کی مدد اور تائید کرو تو سمجھ لو کہ وہ کس قدر زور سے کریں گے۔تو صرف سامان کوئی چیز نہیں۔اکثر اوقات سامان کی موجودگی میں ناکامی ہوتی ہے۔لیکن جب خدا تعالیٰ کا حکم ہو جائے تو پھر کامیابی یقینی ہوتی ہے۔پس ہماری جماعت کو اس بات کی بڑی ضرورت ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی خاص خاص صفات کو یادکیا کرے اور اس سورۃ کو پڑھا کرے۔تا کہ جن کے دلوں میں وساوس نہیں ان میں آئندہ بھی نہ پڑیں۔اور جن میں پڑے ہوں۔ان سے نکل جائیں۔خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو وساوس سے بچائے اور ان کے مقام کو بلند کرے کہ دنیا کی نظروں سے اتنے ہی دور ہو جا ئیں جتنے ستارے ہیں۔اور ان لوگوں میں ہمارا نام لکھا جائے جو نبیوں اور صد یقوں اور شہیدوں کی جماعت ہے۔الفضل ۳ اکتوبر ۱۹۱۶ء)