خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 77 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 77

خطبات محمود جلد (5) 22 وقت تک ایسے مسائل میں نہ جھگڑو۔اور یہ بھی قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ کفار قیامت تک رہیں گے اس سے پتہ لگا کہ ایسے مسائل میں کبھی جھگڑا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ خدا تعالیٰ نے ایک ایسی شرط لگادی ہے جیسے کوئی کہے کہ جب تک تم زندہ رہو یہ بات کبھی نہ کرنا۔یہ خدا تعالیٰ نے اس لئے فرمایا ہے کہ مسلمانوں کو ایسی باتوں کی طرف توجہ ہی نہ ہو۔تا وہ اپنے اصل کام میں لگے رہیں۔اللہ تعالیٰ اس قسم کے فتنوں کو دور کرے اور سب لوگوں کو سمجھ دے تا کہ وہ اس طرف سے ہٹ کر اصل کام کی طرف متوجہ ہوں۔کوئی نادان ہی ہو گا جو ایسے وقت میں ایسے جھگڑوں کی طرف توجہ کرے۔کیا جس کا بیٹا مر رہا ہو۔اسے ناخن اتروانے یا بال کٹانے میں لگا ہو کسی نے دیکھا ہے ہرگز نہیں۔بلکہ یہی دیکھا کہ ہر ایک ایسی کوشش میں ہوتا ہے کہ جس طرح بھی ہو سکے اس کا بیٹا بچ جائے۔اگر اسلام اس وقت مر رہا ہے اور بعض ایسے لوگ ہیں جن کی توجہ اس طرف ہے کہ ناخن بڑے ہو گئے ہیں انہیں کٹانا چاہیئے۔بال پراگندہ ہو گئے ہیں انہیں کنگھی کرنی چاہئیے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں اسلام سے پیار اور محبت نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قدر جانتے ہیں اسی لئے اس کو مرتا ہوا دیکھ کر بھی انہیں گھبراہٹ پیدا نہیں ہوئی۔اللہ تعالیٰ اپنا رحم کرے اور آپ لوگوں کو اپنے فرائض سمجھنے کی توفیق دے۔الفضل ۲۸ مارچ ۱۹۱۶ء)