خطبات محمود (جلد 5) — Page 619
خطبات محمود جلد (5) ۶۱۸ 85 خدا تعالیٰ سے دعائیں مانگو۔ فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۱۷باء بر موقع جلسہ سالانہ مسجد نور ) تشہد و تعوذ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت پڑھی: وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ ۔ اور فرمایا: (البقرہ:۱۸۷) جہاں اللہ تعالیٰ نے اپنی ہستی کے ثبوت میں اور ہزاروں ہزار ثبوت دیئے ہیں وہاں ایک نہایت زبر دست اور عظیم الشان ثبوت قبول دعا کا بھی دیا ہے۔ باقی جس قدر ثبوت ہیں ان کا کثیر حصہ ایسا۔ ہے کہ جن سے ہستی باری تعالیٰ کا ثبوت تو مل جاتا ہے۔ لیکن ان سے انسان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا لیکن یہ ثبوت ایسا ہے کہ ایک پنتھ دو کاج۔ جہاں اس سے یہ ثابت ہو جاتا کہ خدا تعالیٰ ہے۔ وہاں انسان خود بھی بہت بڑا فائدہ حاصل کر لیتا ہے۔ پس مومنوں کیلئے یہ نہایت بابرکت اور مفید طریق ہے۔ اس لئے اس پر ہمیشہ کار بند رہنا چاہئیے ۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے جو جماعتیں قائم ہوتی ہیں۔ وہ ابتداء میں نہایت کمزور اور ضعیف ہوتی ہیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ دنیا کو یہ دکھانا چاہتا ہے کہ میرے مذہب کے پھیلانے میں کسی انسان کا دخل نہیں۔ چونکہ خدا تعالیٰ بڑا غیور ہے۔ اسلئے وہ پسند نہیں کرتا کہ اس کے کام کے متعلق یہ کہا جائے کہ فلاں کی مدد اور کوشش سے ہوا ہے۔ پس اس کی ہمیشہ یہ سنت ہے کہ ایسے نبی جن کے ذریعہ امتیں قائم ہوتی ہیں کبھی کسی