خطبات محمود (جلد 5) — Page 615
۶۱۴ 84 خطبات محمود جلد (5) زندگی وقف کر نیوالوں کے متعلق خدا تعالے کا شکریہ اور جلسہ کیلئے احباب قادیان کو نصیحت (فرموده ۱۴ ؍ دسمبر ۱۹۱۷ء) حضور نے تشہد وتعوذ کے بعد مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی: وَلَمَّا جَاءَتْ رُسُلُنَا لُوطًا سِيى بهم وَضَاقَ بِهِمُ ذَرُعًا وَقَالَ هَذَا يَوْمٌ عَصِيبٌ وَجَاءَهُ قَوْمُهُ يُهْرَعُونَ إِلَيْهِ وَمِنْ قَبْلُ كَانُوا يَعْمَلُونَ السَّيَاتِ قَالَ يُقَوْمِ هَؤُلَاءِ بَنَاتِي هُنَّ أَظْهَرُ لَكُمْ فَاتَّقُوا اللهَ وَلَا تُخْزُونِ فِي ضَيْفِيط أَلَيْسَ مِنْكُمْ رَجُلٌ رَشِيْدُه اور فرمایا: (ہود: ۷۸ تا ۷۹) پہلے تو میں اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہماری جماعت کو دین کی خدمت کی توفیق عطا کی۔اور وہ اپنی ہمت اور مقدرت کے مطابق ضرور کوشش کرتی ہے۔میں نے پچھلے جمعہ اعلان کیا تھا کہ ہم اپنے مقصد میں اس ذریعہ سے کامیاب نہیں ہو سکتے اور اپنے فرض کو ادا نہیں کر سکتے کہ صرف مال سے ہی کام لیں۔بلکہ ہماری کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ ہماری جماعت میں سے کچھ دوست ایسے کھڑے ہوں جو اپنی زندگیوں کو وقف کر دیں۔تا ان کو جہاں بھیجا جائے چلے جائیں جہاں مقر ر کیا جائے کام کریں۔کچھ ہنر سیکھیں جس کے ذریعہ وہ اپنے کھانے پینے کا