خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 576 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 576

خطبات محمود جلد (5) ۵۷۵ ہمیں بھی چاہیئے کہ اس وقت ہر قسم کی قربانیاں کرنے کے لئے تیار رہیں۔کیونکہ پردہ اُٹھنے کی دیر ہے۔خدا تعالیٰ کا ارادہ اس فتنہ وفساد کے مقابلہ میں جو ہمارے مخالف ہمارے مقابلہ میں کر رہے ہیں۔یہ ہے کہ ہمیں انعام دے۔پس میں اپنی جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ دشمن نے کروٹ بدلی ہے۔ہم جسے مُردہ سمجھتے تھے وہ ابھی مرا نہیں۔ہاں آخری دم کو پہنچ چکا ہے پس اس کے فتنوں کے مقابلہ میں ہمت دکھلاؤ۔اور قربانیاں کرو۔انعام تمہارے ہاتھوں سے نہیں جائے گا۔اگر تم چاہتے ہو کہ تمہیں دشمن کے مقابلہ میں کامیاب فتح ہو۔اور اسکے بعد دشمن کو سر اٹھانے کی جرات نہ ہو تو خاص طور پر ہمت دکھاؤ۔اور قربانیاں کرو۔(الفضل ۳۰ اکتوبر ۱۹۱۷ء)