خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 572 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 572

خطبات محمود جلد (5) ۵۷۱ ہیں۔اور اس وقت خدا کی طاقت اور جلال ظاہر ہوتا ہے۔کیونکہ خدا جن کو منتخب کرتا ہے اور وہ جو جماعتیں قائم کرتے ہیں۔وہ اخلاص کے ساتھ باوجود ہر قسم کی تکالیف کے آگے ہی آگے بڑھی چلی جاتی ہیں۔ان پر ہمیشہ ابتلاء لائے جاتے ہیں مگر ان کے لئے قبل از وقت پیشگوئیاں موجود ہوتی ہیں کہ بالآخر تمہیں ہی کامیابی ہوگی۔اس راہ میں مخالفین قدم قدم پر ان پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ان کے مقابلہ میں سارا زور لگا دیتے ہیں۔مگر ہوتا وہی ہے جس کی خدا کے نبی پہلے اطلاع دے چکے ہوتے ہیں۔دیکھو اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف کس قدر زور لگایا گیا۔پھر باوجود مخالفت کے دشمن کو ماننا پڑتا ہے کہ مرزا صاحب کو کامیابی ہوئی۔ابتداء میں حضرت صاحب کی کامیابی کے کوئی سامان نہیں تھے۔مگر آخر دشمن کو اقرار کرنا پڑتا ہے کہ مرزا صاحب کامیاب ہو گئے۔ایک دشمن یہ دیکھتے ہوئے کہ آپ کو کامیابی ہوئی۔اس معیار کا تو انکار کر دیگا کہ کامیابی کوئی معیار صداقت نہیں۔لیکن آپ کی کامیابی سے انکار نہیں کر سکتا۔لیکن اگر وہ معیار کا انکار کرتا ہے تو اس سے حضرت مرزا صاحب کی تکذیب ہی نہیں ہوتی محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔حضرت عیسی۔حضرت موسی۔حضرت یعقوب۔حضرت ابراہیم غرض کہ سب انبیاء کی تکذیب ہوتی ہے۔کیونکہ اگر یہ معیار پہلوں کو صادق ثابت کرتا ہے تو پھر حضرت مرزا صاحب کو بھی صادق ہی ماننا پڑے گا۔پس وہ جو آپ کی کامیابی کو تسلیم کریگا گو یہ کہے کہ یہ کوئی ایسی بات نہیں جس سے آپ کی صداقت ظاہر ہو۔مگر اسے اپنے اس قول کے ساتھ قرآن اور حدیث کو جھٹلانا پڑے گا۔اور یا تو اسے پہلے انبیاء کا بھی انکار کرنا پڑے گا۔یا حضرت مسیح موعود کا اقرار کریگا۔اور یہ ایسی زبردست دلیل ہے جس کی موجودگی میں حضرت مرزا صاحب کی صداقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔صداقت پسند لوگ جن کے دلوں میں صداقت کا بیج بویا گیا ہے۔وہ تو آپ پر ایمان لے آئیں گے لیکن وہ جو صداقت سے دُور ہیں۔انکے ماننے کی کوئی صورت نہیں۔جن میں صداقت کا مادہ ہے۔وہ مانتے ہیں کہ قبل از وقت یہ باتیں کہی