خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 571 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 571

خطبات محمود جلد (5) ۵۷۰ ان کا ایک کام یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ خدا کو خدا ثابت کریں۔اور اسکی قدرتوں اور طاقتوں کا جلوہ دنیا کو دکھائیں۔ان کا کام محض اپنے آپ کو خدا کا پیارا ثابت کرنا نہیں ہوتا۔بلکہ یہ بھی دنیا کو ثابت کر کے دکھلانا ہوتا ہے کہ خدا موجود ہے اور خدا کی قدرت اور جلال کا ظہور ان کے ذریعہ ہوتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ کے پیارے جن کے سپر داصلاح خلق کا کام ہوتا ہے۔چونکہ خدا کے جلال کا مظہر ہوتے ہیں اس لئے جب تک ان کے مخالف سامان پیدا نہ ہوں۔اور ان کے مخالفین اپنی قوت پورے طور پر ان کے خلاف نہ دکھلائیں اس وقت تک خدا کا جلال اور ان کا منجانب اللہ ہونا ثابت نہیں ہوسکتا۔اسی غرض کیلئے ان تکالیف اور مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔جن میں کامیاب ہو کر وہ خدا تعالیٰ کی طاقت اور جلال کا ثبوت بنتے ہیں۔پس وہ لوگ جو اپنے پر قیاس کر کے کہتے ہیں کہ خدا کے پیارے کیسے تکالیف میں پڑتے ہیں۔غلطی پر ہیں۔اور نہیں جانتے کہ خدا اپنے پیاروں کو کیوں مشکلات میں ڈالتا ہے۔ہمیں جواپنے پیاروں سے محبت ہوتی ہے تو اس سے اپنی طاقت اور جلال کا اظہار مدنظر نہیں ہوتا۔مگر خدا تعالیٰ کو یہ منظور ہوتا ہے کہ ان لوگوں کے ذریعہ اپنا جلال ظاہر کرے۔اور ہم دیکھتے ہیں کہ پہلے زمانہ میں جن اطباء کو اپنا کوئی کمال دکھانا منظور ہوتا تھا وہ ایسا کرتے تھے۔مثلاً اگر انہوں نے کسی زہر کا تریاق معلوم کیا تو لوگوں کو اپنی ایجاد کے مفید اور نفع رساں ہونے کا یقین دلانے کے لئے زہر کو خود کھا لیا اور بعد میں تریاق استعمال کیا۔پس جب خدا میں اپنے بندوں کی نازک سے نازک وقت میں مدد کرنے کی طاقت ہے تو اس کو اپنی طاقت کے اظہار کے لئے دکھلانا ہوتا ہے کہ یہ ہمارے بندے جو ایسی حالت میں ہیں اور ساری دنیا ان کی مخالفت میں سرگرم ہے کامیاب ہوں گے اور دنیا کو دکھا دیں گے کہ خدا میں کس قدر طاقت اور قوت اور سطوت ہے یہی وجہ ہے کہ وہ لوگ ہر قسم کے مصائب اور تکالیف برداشت کرتے ہیں۔مگر خدا کا ہاتھ نہیں چھوڑتے اور جس کام کیلئے دنیا میں آتے ہیں اسکو کر دکھاتے