خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 569 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 569

خطبات محمود جلد (5) ۵۶۸ کی چھن کو بھی برداشت کیا جائے۔پس جو کانٹوں میں سے ہاتھ گزرے گا وہی پھول کو حاصل کر سکے گا۔تو ہر اس کام سے جو مفید اور بابرکت ہوتا ہے۔بغیر تکلیف راحت نہیں ملتی اور بغیر مشکلات کے عظمت حاصل نہیں ہوتی۔کیونکہ اللہ کی قدرت کا جلوہ اسی وقت ظاہر ہوتا ہے۔جب مشکلات سے گزر کر انسان کامیاب ہو جاتا ہے۔وہ دیکھتا ہے کہ بظاہر وہ ناکام ہے۔اور دنیا کا کوئی سامان اس کے موافق نہیں۔لیکن پھر بھی جب کامیاب ہو جاتا ہے تو اس وقت اسے خدا کی قدرت کی سمجھ آتی ہے۔پس اللہ تعالیٰ جو بھی انعام دیتا ہے اس کے ساتھ تکالیف رکھتا ہے۔اور اس کے دیئے ہوئے انعام دوسروں سے نرالے ہوتے ہیں۔کوئی شخص کامیاب نہیں ہوسکتا۔جب تک کہ محنت نہ کرے۔لیکن خدا کے پیاروں کی حالت ان سے الگ ہوتی ہے۔ان کو بھی محنت کرنا پڑتی ہے۔جیسا کہ دوسرے لوگ کسی مقصد کے حاصل کرنے کے لئے کرتے ہیں۔مگر دوسروں کو صرف محنت کرنا ہوتی ہے۔اور کوئی شخص ان کے ارادوں کا مزاحم نہیں ہوتا۔مگر خدا کے پیارے جن کو خدا دنیا میں بڑا بنانا چاہتا ہے انکی حالت ان سے مختلف ہوتی ہے۔انکو محنت بھی کرنا پڑتی ہے اور ساتھ ہی ایک دنیا مقابلہ اور ان کے مٹانے کیلئے کھڑی ہو جاتی ہے۔اس لئے ان کی کامیابی اور رنگ کی اور بہت اہم ہوتی ہے۔کیونکہ وہ اپنے مخالفین کو نا کام کر کے کامیابی حاصل کرتے ہیں۔اور انکی مثال ایسی ہے کہ ایک وزنی گولہ ہو۔اور کسی شخص کو کہہ دیا جائے کہ اس کو کھینچو۔اسے کھینچنے میں محنت کرنا پڑیگی مگر ایک دوسرا شخص ہو۔اسکو کہا جائے کہ اس گولے کو کھینچو اور مخالف سمت میں کئی لوگ بھی اس کے خلاف زور لگا رہے ہوں تو اس وقت اگر وہ اس گولے کو کھینچ لے جائے تو یہ ایک بڑی اور نمایاں کامیابی ہوگی۔اور پہلے سے بہت بڑھ کر ہوگی۔پس ہر انعام جو خدا کے برگزیدوں کو حاصل ہوتا ہے۔وہ محنت کے ساتھ اپنے اندر یہ بات بھی رکھتا ہے کہ دنیا اس کے چھینے کیلئے بڑی کوشش کرتی ہے مگر کامیاب وہی ہوتا ہے جس کے ساتھ خدا کا غیبی ہاتھ کام کر رہا ہوتا ہے۔اور جس کو دنیا