خطبات محمود (جلد 5) — Page 568
خطبات محمود جلد (5) ۵۶۷ 77 ہر ایک انعام کے ساتھ آزمائش ہے (فرموده ۱۹ اکتوبر ۱۹۱۷ء) حضرت نے تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ تلاوت فرمانے کے بعد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی سنت قدیم سے چلی آتی ہے۔اور یہ ان اصول میں سے ہے جن پر بہت سے معاملات کی بنیاد ہے کہ ہر بھلائی کے ساتھ ہر ترقی اور ہر درجہ کے ساتھ کچھ دُکھ اور تکلیف بھی ہوتی ہے۔چنانچہ دیکھ لوسورۃ فاتحہ جس کو الحمد سے شروع کیا ہے۔بتلاتی ہے کہ اس میں بڑے انعام دیئے گئے ہیں۔مگر باوجود اس کے کہ الحمد سے شروع ہوتی ہے۔صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے ساتھ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ بھی رکھا گیا ہے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خواہ کتنا بڑا بھی انعام ہو اس کے ساتھ کچھ تکالیف اور مشقتیں ضرور لگی ہوتی ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ہر انعام کے ساتھ امتحان بھی ہوتا ہے۔سو ہر بڑے انعام کے ساتھ آزمائش بھی بڑی ہوتی ہے۔اور کوئی نعمت نہیں ملتی جس کے ساتھ آزمائش نہ ہو۔گلاب کے پھول کو دیکھو اس کی پنکھڑیاں کیسی خوبصورت ہوتی ہیں۔مگر کانٹے ساتھ ہوتے ہیں۔اس کے سونگھنے سے دماغ کو لذت حاصل ہوتی ہے۔اور چھونے سے ہاتھ اور دیکھنے سے آنکھ حظ اُٹھاتی ہے۔مگر ایسی عجیب وغریب اور عمدہ چیز بھی کانٹوں محصور ہوتی ہے۔اور اس کا حاصل ہونا اس صورت میں آسان ہے کہ کانٹوں