خطبات محمود (جلد 5) — Page 566
خطبات محمود جلد (5) چنانچہ اسی بات کو ثابت کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں ایک انسان کو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا بروز بنا کر بھیج دیا اور اس کو وہ سب کمالات بروزی رنگ میں دیئے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیئے گئے تھے تا کہ کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ جو صفات خدا تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دیئے تھے وہ اب کسی کو نہیں دے سکتا۔چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان تمام انبیاء سے اعلیٰ اور ارفع ہے۔اس لئے کوئی انعام ایسا نہیں ہوسکتا جو آپکو نہ دیا گیا ہو۔پس جب آپ کے کمالات بروزی رنگ میں ایک انسان کو دیئے جا سکتے ہیں تو پھر کونسا انعام ہے جو نہیں مل سکتا۔مگر باوجود اس قدر عظیم الشان انعامات دینے کے متعلق فرماتے ہوئے ساتھ ہی خدا تعالیٰ نے اس طرف بھی اشارہ کر دیا ہے اور انعام حاصل کرنے والوں کو تو جہ دلا دی ہے کہ جہاں ہم بڑے سے بڑا انعام دے سکتے ہیں وہاں ہم سخت سے سخت سزا بھی دے سکتے ہیں۔اور اسکی مثال غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ تمہارے سامنے ہے اس کو دیکھ لو۔یہودیوں پر خدا تعالیٰ کا کیسا غضب نازل ہوا۔اسکا پتہ اس سے لگ سکتا ہے کہ تین ہزار سال گزر چکے ہیں۔لیکن زمین کے ایک چپہ پر بھی انکی حکومت نہیں ہے۔پھر ضلالت کی سزا جن کو ملی انکی حالت کو دیکھ لو دنیا کے سارے علوم جانتے ہیں بڑے بڑے موجد اور فلسفی ہیں مگر ایک انسان کو خدا بنائے بیٹھے ہیں اور کہتے ہیں کہ مذہب میں عقل کو دخل نہیں ہے۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ جہاں خدا تعالیٰ بہت بڑے بڑے انعام دیتا ہے وہاں سزا بھی بہت سخت دیتا ہے۔اس لئے جس انسان پر خدا تعالیٰ کا کوئی انعام ہوا سے ہر قسم کے تکبر اور انانیت کو چھوڑ کر حد درجہ کا عجز اور فروتنی اختیار کرنی چاہیئے اور ساتھ ہی خدا کے خوف کو ہر وقت دل میں رکھنا چاہیئے تا کہ اس رستہ پر جانے سے بچا ر ہے جو مغضوب اور ضال بنا دیتا ہے۔پس میں آپ لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا جو