خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 539 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 539

خطبات محمود جلد (5) ۵۳۸ ضرورت ہے۔دنیا نے اس خدمت کو رڈ کیا مگر خدا نے اسے ہمارے سپر د کیا۔پس ایسا نہ ہو کہ ہم نالائق ثابت ہوں۔اب بیٹھنے کا وقت نہیں اور نہ ہی پیچھے ہٹنے کا وقت ہے۔ہم جو قدم آگے بڑھاتے ہیں اس کے پیچھے دیوار کھڑی کر دی جاتی ہے۔اور جتنے بڑھتے ہیں ہمارے پیچھے کنویں کھود دیئے جاتے ہیں۔اس لئے ہم پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ہم اسی قدر کوشش اور سعی کرنے کے ذمہ دار ہیں جس قدر ہم کر سکتے ہیں۔زیادہ کا ہم سے مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔آگے اللہ تعالیٰ خود ذمہ دار ہے۔ہماری جماعت کو یہی حکم ہے کہ جس قدروہ کر سکے دین کی راہ میں خرچ کرے۔قادیان کی جماعت اس وقت سب سے پہلے میری مخاطب قادیان کی جماعت ہے۔کیونکہ وہ ان برکتوں سے حصہ لینے والے لوگ ہیں جو قادیان میں رکھی گئی ہیں۔اور وہ بہت فیضان حاصل کرتے ہیں۔دین کی معرفت کی باتیں جو انہیں معلوم ہوتی رہتی ہیں وہ دوسروں کو نہیں۔سلسلہ کی دینی سیاست کے متعلق جو یہاں کے احباب سے مشورے لئے جاتے ہیں وہ باہر کے دوستوں سے نہیں کئے جاسکتے۔اس لئے جہاں برکات سے زیادہ حصہ یہاں کی جماعت کے لوگ پاتے ہیں۔وہاں ضروری ہے کہ دین کی خدمات میں بھی یہ باہر کے لوگوں سے زیادہ حصہ لیں۔اور زیادہ قربانی کر کے دکھلائیں۔پس چاہیئے کہ یہ لوگ باہر کے لوگوں کے لئے نمونہ بنیں۔میں نے قرضہ صدر انجمن کیلئے سالانہ جلسہ کے موقع پر جماعت کو توجہ دلائی تھی۔سوخدا کے فضل سے وہ قرضہ قریبا اتر گیا ہے۔لیکن ایک حصہ اور ہے جو توجہ چاہتا ہے۔یہاں پر جو کام ہو رہے ہیں ان کے دو حصہ ہیں ایک تو وہ جو قادیان میں ہی جاری ہیں۔مثلاً لنگر ہے۔مدرسہ ہے۔ریویو ہے۔وغیرہ۔یہ سب کام صدر انجمن کے سپرد ہیں۔دوسرا کام بیرونی تبلیغ ہے۔یہ ترقی اسلام کے سپرد ہے۔تبلیغ کا کام بڑے پیمانے پر وسیع ہو رہا ہے۔اس لئے ترقی اسلام کی انجمن مقروض ہوتی جارہی ہے باہر نئی جماعتیں قائم ہو رہی ہیں۔ان کے لئے ابتداء خرچ کی ضرورت ہوگی پھر خدا کے فضل سے ان پر خرچ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی۔اور وہ نہ صرف اپنا خرچ آپ برداشت کریں گی بلکہ دوسروں کے لئے خرچ کرنے میں مدد دیں گی۔انگلستان۔ماریشس۔سیلون۔سیرالیون میں اس وقت جماعتیں بن رہی ہیں۔اور جنگ کی وجہ سے ہمارے جو دوست