خطبات محمود (جلد 5) — Page 520
خطبات محمود جلد (5) ۵۱۹ 68 نیکی میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرو۔(فرموده ۲۷ جولائی ۱۹۱۷ء) حضور نے تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ تلاوت فرمانے کے بعد آیت مندرجہ ذیل تلاوت فرمائی:۔ولكلٍ وجهةً هو موليها فاستبقوا الخيرات اين ما تكونوا يات بكم الله جميعا ان الله عَلى كُلّ شيءٍ قدير (البقره: ۱۴۹) تمام مذاہب اپنے پیروؤں کو اس بات کی تاکید کرتے ہیں کہ نیکی اور تقویٰ کو اختیار کرنا چاہیے۔لیکن اسلام اور دیگر تمام مذاہب میں ایک فرق ہے۔یہ بے شک درست ہے کہ اسلام بھی ان مذاہب کی طرح تعلیم دیتا ہے کہ نیکی اختیار کرومگر جہاں اور فرق ہیں۔وہاں ایک یہ بھی ہے کہ دوسرے مذاہب صرف لفظ نیکی کی طرف متوجہ کرتے ہیں۔اور اسلام اس بات کی بھی اطلاع دیتا ہے کہ جس نیکی کی طرف متوجہ کرتے ہیں۔وہ چیز کیا ہے۔ی ممکن نہیں کہ کوئی مذہب بدی کی تعلیم دیتا ہو۔کیونکہ کوئی پاگل نہیں جو یہ کہے کہ تم بدی اختیار کرو۔تو دنیا میں کوئی مذہب ایسا نہیں جو بظاہر شرارت کی طرف لوگوں کو بلاتا ہو کیونکہ محض عقل بھی بلا کسی الہامی مدداور اشارہ کے یہی تعلیم دیتی ہے کہ نیکی اختیار کرنا چاہیئے۔پس مذاہب میں فرق اس بات میں نہیں کہ نیکی اختیار کرنا چاہئیے یا نہیں بلکہ اختلاف اس امر میں ہے کہ دوسرے مذاہب جو نیکی کی تعریف کرتے ہیں وہ حقیقت سے دور کر نیوالی ہوتی ہے۔