خطبات محمود (جلد 5) — Page 519
خطبات محمود جلد (5) ۵۱۸ ہوتا ہے۔انکی تو معمولی سی بات ہوتی ہے۔مگر اس سے خدا کی جماعتوں میں فتنے پڑ جاتے ہیں۔پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے بنی آدم فتنوں سے بچو۔نہ خود پڑو نہ دوسروں کو فتنوں میں ڈالنے کا موجب بنو۔شیطان کے حملوں سے بچو۔کیونکہ وہ ہر نبی کے وقت میں لوگوں کو فتنہ میں ڈال دیتا ہے۔تم خدا سے ڈرو۔اپنے اندر ایک تبدیلی پیدا کرو تا کہ جب تم پر موت آئے تو تم کو مسلم پائے۔جسکی زبان اس کے قابو میں نہیں وہ اپنی زبان کو قابو میں لائے۔جسکی تحریر اس کے قابو سے باہر ہے وہ اپنی تحریر کو قابو میں لائے۔اپنے اخلاق اور اطوار کو درست کرے۔خدا سے جلد صلح کرلے اپنے گناہوں اور قصوروں کی اس سے معافی مانگے اور آئندہ کو اچھے افعال و اعمال و اخلاق سے گزشتہ غلطیوں کی تلافی کرے۔اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ لوگوں کو بھی رمضان شریف کے سکھائے ہوئے سبقوں سے فائدہ اٹھانے کی توفیق دے۔اور برائیوں سے بچائے۔پھر وہ انعامات کے دروازے جو اس نے کھولے ہیں ہمیں ان میں سے گزرنے کی توفیق بخشے۔اور ہم ان وعدوں کے پورے کرنے والے ہوں جو مسیح موعود سے خدا نے کئے ہیں۔ہماری غلطیوں اور کمزوریوں سے ان میں رکاوٹ نہ آئے۔ہم ہر وقت اس کی راہ میں قربان ہونے کو تیار ہوں۔ہم پر کوئی گھڑی نہ آوے کہ ہم اس وقت اس پر قربان نہ ہو سکتے ہوں۔(الفضل ۲۸ جولائی ۱۹۱۷ء)