خطبات محمود (جلد 5) — Page 509
خطبات محمود جلد (5) ۵۰۸ 66 رمضان سے سبق سیکھو ( فرموده ۱۳ جولائی ۱۹۱۷ء) حضور نے تشہد و تعوذ کے بعد مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی :- ان الا برار يشربون من كاس كان مزاجها كافورا عينا يشرب بها عباد الله يفجرونها تفجيرا يوفون بالنذر و يخافون يوما كان شره مستطيرا ويطعمون الطعام على حبّه مسكينًا ويتيما وَأَسِيرًا انما نطعمكم لوجه الله لا نريد منكم جزاءً ولا شكورا انا نخاف من ربنا يوما عبوسًا قمطريرًا فوقهم الله شر ذلك اليوم ولقهم نضرة وسرورًا و جزاهم بما صبر واجنة و حريرًا متكئين فيها على الا رائك لا یرون فيها شمسا ولا زمهريرًا ودانية عليهم ظللها و ذللت قطوفها (الدھر: ۶ تا ۱۵) تذليلا اور فرمایا :- رمضان کو دوسرے مہینوں پر اللہ تعالیٰ نے فضیلت دی ہے حتی کہ رمضان کا ہی مہینہ تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جبرائیل علیہ السلام قرآن کے دور کو آیا کرتے تھے ۔ رمضان کے مہینہ میں بہت سی برکات اللہ تعالیٰ نے رکھی ہیں اور اس میں بہت سے سبق دیئے ہیں ۔ ان اسباق میں ایک تو یہی ہے جس کی ے :۔ بخاری کتاب الصوم باب اجود ما كان النبي صلى الله عليه وسلم يكون في رمضان