خطبات محمود (جلد 5) — Page 375
خطبات محمود جلد (5) ۳۷۴ لئے ابتلاء کا موجب ٹھہرو گے۔پس اگر تم دشمن کے سامنے کسی بات پر فخر کرو تو کر سکتے ہو۔لیکن یہ ٹھیک نہیں کہ اپنے بھائیوں پر فخر کرنے لگو۔اگر تمہارے اندر خوش خلقی ہوگی تو لوگ خود تمہاری عزت اور تکریم کرنے پر مجبور ہوں گے۔پس تم میں سے ہر ایک شخص اگر اور کچھ نہیں تو کم از کم اپنے اندر ادنی قسم کا ایمان تو پیدا کر لے کہ دوسروں سے وہ سلوک کرے جس کی توقع دوسروں سے رکھتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے دوستوں کو توفیق دے کہ وہ کسی کے لئے ٹھوکر کا موجب نہ ہوں۔اللہ تعالیٰ تمام جماعت خصوصا قادیان کے لوگوں کو اپنے اعمال میں ترقی کی توفیق دے۔الفضل ۱۳ / فروری ۱۹۱۷ء)