خطبات محمود (جلد 5) — Page 331
خطبات محمود جلد (5) ٣٣١ رکھتے ہیں۔ہاں ہماری جماعت میں بعض لوگ ایسے ہیں کہ جن کے ذریعہ سے سوسو احمدی ہوئے ہیں۔لیکن ایسے لوگ بہت کم ہیں۔اور تبلیغ میں حصہ لینے والے تو پانچ چھ سو کے قریب ہوں گے۔اگر ساری جماعت کے لوگ تبلیغ کریں تو آج بہت لوگ احمدی ہو سکتے ہیں مگر بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اس کام کو قطعا نہیں کیا حالانکہ اس سے بڑی نعمت کوئی ہے ہی نہیں۔سب کو اس کی قدر کرنی چاہیئے۔خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو توفیق دے کہ وہ سمجھ کر اس کام کو سر انجام دے اور جو صداقت ہم کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ لی ہے اور وہ اسلام جو ہم کو پاک صاف ہو کر اب ملا ہے ہم اسے دُنیا کے سامنے پیش کریں اور ہمیں اس وقت تک صبر نہ آئے جب تک تمام دنیا میں اس کو پھیلا نہ لیں۔میں تو حیران ہوتا ہوں کہ اگر ایک چیز کی قدر معلوم ہو تو پھر اُس کو دُنیا میں نہ پھیلایا جائے۔حضرت صاحب کو رات کے وقت کئی لوگ بہت معمولی معمولی شعر سناتے اور آپ سنتے رہتے۔ایک دن کسی نے عرض کیا کہ حضور ایسے شعروں کو آپ کیوں سنتے ہیں جن کا کچھ مطلب نہیں ہوتا۔فرمایا: جب میں رات کو لیٹتا ہوں تو اس کثرت سے اسلام کی تبلیغ کے خیالات میرے دماغ میں آتے ہیں کہ میرا دماغ پھٹنے لگتا ہے اور مجھے خیال ہوتا ہے کہ کہیں ان خیالات سے دماغ پھٹ نہ جائے۔جب لوگ شعر سناتے ہیں تو کچھ خیال ہٹ جاتا ہے اور ان خیالات سے توجہ ہٹ جاتی ہے۔واقعہ میں اسلام ایسی ہی نعمت ہے اور پھر تازہ بتازہ انعام اور وہ زندہ مذہب جو لنا لۂ رجل من ابناء فارس لے کالا یا ہوا ہے اس کو تو وہی چھپا سکتا ہے جس کو اس کی قدر معلوم نہ ہو۔اور جو قدر جانتا ہو اس کو تو بغیر ظاہر کئے صبر نہیں آ سکتا بعض لوگ ایسے لوگوں کو وسیع الحوصلہ کہا کرتے ہیں جو اپنے مذہب کی صداقت کو پیش نہیں کرتے لیکن یہ وسعت حوصلہ نہیں۔کیا کبھی بخیل بھی وسیع حوصلہ رکھتا ہے۔ہمیشہ سخی ہی وسیع الحوصلہ ہوا کرتا ہے۔پس خدا کی ایک نعمت کا دُنیا تک پہنچانا ہی وسعت حوصلہ ہے نہ کہ اُسے اپنے پاس چھپائے رکھنا۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم تبلیغ اسلام کے فرض کو سمجھیں۔مجھے تو بار بار خیال آتا ہے کہ اگر خدانخواستہ ترقی کا یہی حال رہا تو پھر ہماری تو نسلوں کی نسلیں بھی ان وعدوں کو پورا ہوتا نہیں دیکھیں گی جو حضرت مسیح موعود سے خدا تعالیٰ نے کئے ہیں۔خدا تعالیٰ ہمیں وہ ترقی دکھائے اور ہم دُنیا کے چاروں طرف احمدیت کو پھیلا ہوا دیکھ جائیں۔ہم کل ہی حضرت صاحب کی ایک کتاب دیکھ رہے تھے جس میں حضرت صاحب نے ثناء اللہ کو مخاطب لے بخاری کتاب التفسیر تفسیر سورة الجمعة آيت وَأَخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ -