خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 252 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 252

خطبات محمود جلد (5) ۲۵۲ ملنے سے جو تکبر۔خودی کبریائی آجاتی ہے اس سے بچیں۔ہماری جماعت پر خدا تعالیٰ نے بڑے فضل اور انعام کئے ہیں۔اگر وہ ان پر فخر کرے تو بجا ہے۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے انہی کے متعلق فرمایا ہے کہ آخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ (الجمعه ) لیکن ساتھ ہی انہیں یہ بھی فکر رکھنی چاہئیے کہ وہ اپنے آپ کو آخَرِينَ مِنْهُم سمجھتے اور جانتے ہیں تو ان ذمہ داریوں کے نیچے بھی دبے ہوئے ہیں جو ان سے پہلوں کی تھیں۔اب اللہ تعالیٰ تم سے پوچھ سکتا ہے کہ ہم نے جو تم پر اتنا بڑا احسان کیا تھا کہ تم نے خود بھی اسے محسوس کیا تھا۔اور اس پر فخر کرتے تھے۔پھر جب تم نے نافرمانیاں کیں۔اپنے عہدوں کو ٹالا۔تو تمہاری کیا سزا ہونی چاہئیے۔جس طرح بادشاہ کا وزیر سب سے زیادہ مقرب ہو سکتا ہے لیکن قصور وار ہونے کی حالت میں سب سے زیادہ سزا کا بھی مستحق ہوتا ہے۔اسی طرح منعم جماعتیں جب ٹھوکر کھاتی ہیں تو بہت ہی بری طرح گرتی ہیں۔دیکھو بعض افراد کی عزت کی وجہ سے یہود خدا تعالیٰ کے حضور بہت منعم ہو گئے تھے۔پے در پے ان میں سے نبی بنائے گئے۔ان میں انبیاء کا ایک سلسلہ چلا جار ہا تھا مگر جب وہ گرے تو ایسے گرے کہ ذلت اور رسوائی میں تمام قوموں سے بڑھ گئے۔ہندوؤں کا مذہب ان سے بہت پہلے کا مذہب ہے لیکن ان کی ابتک کچھ نہ کچھ حکومت چلی ہی جاتی ہے۔اور یہودیوں کی ایک چپہ زمین پر حکومت نہیں۔ہندو جہاں بھی ہیں امن و امان سے گزارہ کرتے ہیں۔مگر یہود کبھی ایک ملک سے نکالے جاتے ہیں کبھی دوسرے سے۔حالانکہ یہ ہندوؤں سے بہت بعد کی قوم ہے۔اس میں ان کے مقابلہ میں زیادہ طاقت ہونی چاہئیے تھی مگر نہیں۔بہت پہلی قوم میں ان سے زیادہ طاقت ہے اور اس میں نہیں کیوں؟ اس لئے کہ اس پر جس قدر انعامات ہوئے تھے اتنے ہندوؤں پر نہیں ہوئے تھے۔اس لئے جب وہ گری تو ان سے بہت زیادہ نیچے گر گئی۔ہماری جماعت کے لوگوں کو اس بات کی بہت فکر چاہیے کہ جہاں وہ آخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بھر میں داخل ہیں وہاں ان پر بڑے بڑے فرائض بھی ہیں۔اگر وہ ان کو پورا نہیں کریں گے تو خدا ان کا رشتہ دار نہیں۔پس اگر تم نے دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا عہد کیا ہوا ہے اور ضرور کیا ہوا ہے تو پھر اس کے پورا کرنے کا کونسا وقت آئے گا۔دین کی اس حالت کو جس کی نسبت حضرت