خطبات محمود (جلد 5) — Page 216
خطبات محمود جلد (5) ۲۱۶ ساری دنیا ہے۔ایک کتا اور ایک بلا بھی اسی کے ماتحت ہے لیکن رحیمیت کے انعام خدا کے خاص خاص بندوں کو ہی ملتے ہیں اور جانتے ہو جو فضیلت ان کو حاصل ہوتی ہے اس کا کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا۔رحمانیت کا نزول چونکہ سہارے کے لئے ہوتا ہے اس لئے سب کو حاصل ہوتی ہے۔جیسے دوائی کا نمونہ ہے ہر ایک اس شخص کو دیا جاتا ہے جو درخواست کرتا ہے لیکن پھر پوری دوائی اسی کو دیتے ہیں جو قیمت ادا کرتا ہے اور ایسے چند ہی ہوتے ہیں۔اسی طرح خدا تعالیٰ کی رحیمیت بھی خاص ہے اور خاص لوگوں سے ہی تعلق رکھتی ہے۔اس سے جولطف اور سرور وہ اٹھاتے ہیں وہ اور کوئی نہیں اٹھا سکتا۔اللہ تعالیٰ کی رحمانیت کے ماتحت آنکھ۔ناک۔کان۔زبان وغیرہ سب کو ملے ہوئے ہیں۔اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہمارے ساتھ شریک ہیں۔مگر پھر وہ کیا چیز ہے جس کی وجہ سے آپ کو تمام جہانوں پر فضیلت دی گئی ہے اور وہ کیا چیز ہے جس نے آپ کو تمام نبیوں سے بڑھا دیا ہے۔وہ آپ کا پورے طور پر رحیمیت کے ماتحت آنا ہے۔آپ نے خدا تعالیٰ کی رحمانیت کو دیکھ کر سمجھا کہ یہی ایک بہت بڑی ہستی ہے اور تمام کامیابیاں اور ترقیاں اسی سے تعلق رکھتی ہیں۔یہ سمجھ کر آپ پر رحمانیت نے وہ اثر کیا کہ تمام انسانوں سے بڑھ کر اپنے تمام جوارح کو خدا تعالیٰ کی اطاعت میں لگا دیا۔اس لئے سب سے بڑے اور کامل رحیمیت کے مظہر آپ ہی ہوئے۔اور سب اگلوں پچھلوں سے بڑھ گئے۔پس ہر ایک انسان کو چاہیے کہ وہ خدا تعالیٰ کے رحمانیت کے نمونوں کو دیکھے۔تا اسے رحیمیت کے فضل حاصل کرنے کی خواہش پیدا ہو لیکن جب احتیاج بھی بہت ہو۔سامان بھی میسر ہوں۔ترکیب بھی آتی ہو۔تو پھر سوائے اس کے کہ انسان کے دل پر اپنے شامت اعمال کی وجہ سے زنگ لگ چکا ہو۔کوئی وجہ نہیں ہوسکتی کہ وہ دعا کرنے سے باز رہے۔اور اپنے اعمال میں اصلاح پیدا نہ کرے۔ہماری جماعت کے لوگوں پر خدا تعالیٰ نے بہت فضل کئے ہیں۔وہ باتیں جو پوشیدہ تھیں ان پر ظاہر کی ہیں۔وہ نور جو لوگوں کی نظروں سے نہاں تھا ان پر آشکارا کر دیا ہے۔وہ دروازہ جو دوسروں پر بند تھا۔ان پر کھول دیا ہے۔اس لئے ہمارے لئے بہت کچھ آسانیاں ہو گئی ہیں۔کیونکہ دوسرے لوگ دعا کی حقیقت۔خدا تعالیٰ کے قرب کے فوائد اور اس کے حاصل کرنے کی