خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 11 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 11

دو خطبات محمود جلد (5) وسری چیز سے علیحدہ معلوم ہو جائے اور لوگ اُسے شناخت کر سکیں چونکہ اللہ تعالیٰ چاہتا تھا کہ ان مذاہب میں جو کسی کتاب کو آسمانی مانتے ہیں اور ان میں جو کسی الہامی کتاب کو نہیں مانتے فرق کیا جائے اور کسی آسمانی کتاب کے ماننے والوں سے بعض نرمیاں کی جائیں اس لئے ان کا ایک الگ نام رکھا تا کہ فوراً اس نام سے ہر ایک شخص سمجھ لے کہ یہ گروہ فلاں فلاں رعایات کا مستحق ہے۔اور نام میں اس خصوصیت کو بیان کر دیا جو اس میں پائی جاتی ہے یعنی اہل کتاب ہونا پس جس طرح انسان حیوانوں میں سے ہی ہے لیکن دوسرے حیوانوں سے فرق کرنے کے لئے اسے انسان کہدیتے ہیں یعنی دو انس رکھنے والا ایک خدا سے اور ایک بندوں سے۔اور یہ ایک ایسی خصوصیت ہے جو اور جانوروں میں نہیں پائی جاتی۔اسی طرح اہل کتاب گو مشرک مذاہب میں سے ہی ہیں لیکن ان کو اہل کتاب اس خصوصیت کے اظہار کے لئے کہا گیا جو ان کے سوا دوسرے مذاہب میں نہیں پائی جاتی اور جس طرح حیوانوں میں سے بعض حیوانوں کو انسان کہنے سے وہ جانداروں کی فہرست سے خارج نہیں ہو جاتے اسی طرح مشرکوں میں سے بعض مشرکوں کو اہل کتاب کہنے سے وہ مشرکوں کی فہرست سے خارج نہیں ہو جاتے۔ہاں صرف ان کی ایک خصوصیت کا اظہار ہوتا ہے۔اب رہا یہ سوال کہ کیوں اہل کتاب کے ساتھ دوسرے مذاہب کی نسبت نرم معاملہ کا حکم دیا گیا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کبھی کسی کی ذراسی نیکی کو ضائع نہیں کرتا اور جس کسی میں جس قدر بھی نیکی ہوگی اس کا اسے ضرور بدلہ دیتا ہے اسلام میں ایک سچے مومن کے لئے خدا تعالیٰ نے کچھ نشان مقرر کئے ہوئے ہیں اور وہ یہ کہ وہ خدا پر ایمان لائے۔فرشتوں۔کتابوں اور نبیوں پر ایمان رکھتا ہو۔پھر خیر وشر۔جزا وسزا بهشت و دوزخ پر ایمان لاتا ہو لیکن اور کوئی جو ان باتوں میں سے جس قدر زیادہ کو مانتا ہے اسی قدر وہ اسلام کے قریب ہوتا ہے اس لئے ایک ایسا شخص جو کسی کتاب کو مانتا ہے بہ نسبت اس کے جو کسی کتاب کو نہیں مانتا اسلام کے قریب ہے کیونکہ ایک انسان جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے والی کسی کتاب کو بھی نہیں مانتا۔وہ الہام کا قائل نہیں ہوتا۔اور جب الہام کا قائل نہیں ہوتا تو انبیاء کا بھی قائل نہیں ہوتا۔کیونکہ نبی وہی ہوتا ہے جس کو الہام ہوتا ہو۔لیکن جب الہام ہی نہ ہوا تو کوئی نبی کہاں ہوا۔اس لئے ایک مشرک صرف خدا تعالیٰ کا قائل ہوتا ہے لیکن اہل کتاب خدا اور نبیوں کا قائل ہوتا ہے۔